اداکارہ مشی خان پر فراڈ کے مقدمہ میں فرد جرم عائد ، ملزمہ کا صحت جرم سے انکار

اداکارہ مشی خان پر فراڈ کے مقدمہ میں فرد جرم عائد ، ملزمہ کا صحت جرم سے انکار
اداکارہ مشی خان پر فراڈ کے مقدمہ میں فرد جرم عائد ، ملزمہ کا صحت جرم سے انکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ مشی خان پر امانت میں خیانت اور فراڈ کے مقدمے میں فرد جرم عائد کردی گئی جبکہ ملزمہ نے صحت جرم سے انکار کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایک نجی کلینک کی مالکن ڈاکٹر فرزانہ نے اداکارہ مشی خان کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا کہ اداکارہ نے 5 لاکھ روپے لے کر اشتہار میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا جبکہ اداکارہ کی طرف سے رقم بھی نہیں لوٹائی گئی ۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد اداکارہ مشی خان پر امانت میں خیانت اور فراڈ کے الزام میں فرد جرم عائد کردی اور مقدمے کی سماعت 15 مارچ تک ملتوی کردی۔ اداکارہ مشی خان نے عدالت میں صحت جرم سے انکار کردیا ۔

مزید :

تفریح -