طیارہ تباہ ،امریکی اداکار ہیریسن فورڈ بال بال بچ گئے

طیارہ تباہ ،امریکی اداکار ہیریسن فورڈ بال بال بچ گئے
طیارہ تباہ ،امریکی اداکار ہیریسن فورڈ بال بال بچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک) ہالی ووڈ کی مشہور فلم انڈیانا جونز سے شہرت پانے والے اداکار ہیریسن فورڈ طیارہ حادثے میں زخمی ہو گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق 72سالہ امریکی اداکار ہیریسن فورڈ ایک چھوٹے طیارے میں محو پرواز تھے کہ جہاز حادثے کا شکارہو گیا،حادثے میں انہیں معمولی زخم آئے لیکن وہ محفوظ رہے ۔ہیریسن فورڈ کے جہاز کو حادثہ گالف کورس کلب میں پیش آیاتاہم حادثہ کی اطلاعات ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور ہیریسن فورڈ کو طبی امداد دے کر ہسپتال منتقل کر د یا ۔ڈاکٹروں کا کہناہے کہ انہیں حادثہ میں معمولی زخم آئے ہیں لیکن وہ بالکل ٹھیک ہیں ۔ذرائع کا کہناہے کہ کا شکار ہونے والا طیارہ چھوٹے ماڈل کا ہے جس میں وہ اکیلے سوار تھے ۔واضح رہے کہ ہیر یسن فورڈ ایک تجربہ کار پائلٹ کے نام سے جانے جاتے ہیں اوراس سے قبل بھی ان کے طیارے کو حادثہ پیش آیا تھالیکن وہ اس میں بھی محفوظ رہے تھے ۔امریکی میڈیا کے مطابق سانتا مونیکا ایئرپورٹ سے پرواز کے کچھ دیر بعد ہی ان کے طیارے کا انجن فیل ہو گیا تھا جس کے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔ فیڈرل ایوی ایشن کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ سنگل انجن کے حامل طیارے کو حادثہ مقامی وقت کے مطابق سہہ پہر 2:30 بجے پیش آیا۔ان کے بیٹے نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں لکھاہے کہ ان کے والد بالکل تندرست ہیں انہیں بس معمولی زخم آئے ہیں وہ جلد ہی گھر لوٹ آئیں گے ۔

مزید :

تفریح -