ہٹ اینڈرن کیس، سلمان خان مجرم قرار، عدالت نےپانچ سال قید کی سزا سنادی

ہٹ اینڈرن کیس، سلمان خان مجرم قرار، عدالت نےپانچ سال قید کی سزا سنادی
ہٹ اینڈرن کیس، سلمان خان مجرم قرار، عدالت نےپانچ سال قید کی سزا سنادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) سیشن کورٹ نے سلمان خان کو 13سال پرانے ہٹ اینڈرن کیس میں مجرم قرار دیتے ہوئے پانچ سال قید کی سزا سنادی جبکہ پولیس نےاداکار کو احاطہ عدالت سے ہی گرفتار کرلیا جس کی وجہ سے بالی ووڈ کو200کروڑروپے نقصان کاخدشہ ہے ۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں قراردیاہے کہ سلمان خان پر جرم ثابت ہوگیاہے ، وہ حادثے کے وقت گاڑی چلارہے تھے اور شراب کے نشے میں تھے،تمام الزامات درست ثابت ہوئے ۔ عدالت نے سلمان خان کومجرم قراردیدیااور کہاہے کہ حادثے کے وقت سلمان خان کے پاس لائسنس بھی نہٰیں تھا۔ مجرم قراردیئے جانے کا فیصلہ سن کر سلمان خان کی آنکھوں مٰیں آنسو آگئے جبکہ عدالت میں موجود ان کی  بہنیں رونے لگیں ۔

مجرم قرار دیئے جانے، فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے سلمان خان کو فوری تحویل میں لینے کا حکم دیتے ہوئے پانچ سال قید کی سزا سنادی جس کے بعد اب سلمان خان کو آرتھر روڈ جیل منتقل کیاجارہاہے تاہم وہ ضمانت کے لیے ممبئی  ہائیکورٹ سے رجوع کرسکتے ہیں ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فوری طور پر سلو میاں کی ضمانت کا امکان نہیں ۔

سرکاری وکیل نے بتایاکہ عدالت نے سلمان خان کو 25ہزار روپے جرمانہ بھی کیا ،عدالت نے کوئی دلیل نہیں مانی اور شروع میں کہہ دیا تھا کہ آپ گاڑی چلارہے تھے اور تمام گواہوں کے بیانات کو مدنظر رکھتے ہوئے آپ مجرم قرارپائے گئے ۔ فیصلے سے ثابت ہوگیاکہ ایسا کبھی نہیں ہوسکتاکہ آپ پیسے کے بل بوتے پر کچھ بھی کرتے پھریں ۔
سلمان خان کا موقف رہاکہ وہ گاڑی میں موجود ضرور تھے لیکن گاڑی اُن کا ڈرائیورچلارہاتھا جبکہ سزاپر بحث کے دوران  سرکاری وکیل نے استدعا کی کہ سزا ایسی ہوکہ سب کو سبق آجائے ۔

عدالت سے باہر نکلنے پر پولیس نے سلمان خان کو حراست میں لے لیا ۔ سلمان خان کا کہانتھاکہ وہ متاثرہ فریق کے ساتھ معاملات کو سلجھانے کے لیے بڑے سے بڑا جرمانہ بھی اداکرنے کو تیار ہیں ۔

سزا کے چند گھنٹوں بعد ہائیکورٹ نے دودن کی ضمانت منظور کرلی ، تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں ۔
سلمان خان  چار فلموں میں مصروف ہیں جن پر کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ۔ بالی ووڈذرائع کاکہناتھاکہ سلمان خان کے جیل جانے پر فلم انڈسٹری کو کم ازکم 200کروڑروپے کا نقصان ہوگااور یہ بالی ووڈ کیلئے بہت برانقصان ہے جس کی کئی عشروں تک تلافی ممکن نہیں ہوگی ۔
یہاں یہ امر بھی واضح کرتے چلیں کہ سلمان خان سے قبل سنجے دت اور شاہینی آہوجاکو بھی سزا ہوچکی ہے اور سلمان خان حالیہ سالوں میں سزا کا سامنا کرنیوالے تیسرے اداکار بن گئے ۔
یادرہے کہ سلمان خان پر الزام ہے کہ 2002ءمیں نشے کی حالت میں سلمان خان نے اپنی گاڑی فٹ پاتھ پر سوئے لوگوں پر چڑھادی تھی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے تھے جبکہ وہ حادثے کے بعد فرار ہوگئے ۔

سلمان خان کو مجرم قراردیئے جانے کے بعد اور سزا سنائے جانے سے قبل بھارتی اداکارہ ہیمالینی کاکہناتھاکہ دعا ہے ، سلمان خان کو کم سے کم سزا ہو۔

مزید :

تفریح -Headlines -