پریانکا چوپڑا نے سوشل میڈیا پر ایسی تصویر شیئر کردی کہ جس نے بھی دیکھا اسی کی آنکھیں ڈبڈبا گئیں، دیکھ کر آپ بھی اپنے آنسو ضبط نہیں کرپائیں گے

پریانکا چوپڑا نے سوشل میڈیا پر ایسی تصویر شیئر کردی کہ جس نے بھی دیکھا اسی کی ...
پریانکا چوپڑا نے سوشل میڈیا پر ایسی تصویر شیئر کردی کہ جس نے بھی دیکھا اسی کی آنکھیں ڈبڈبا گئیں، دیکھ کر آپ بھی اپنے آنسو ضبط نہیں کرپائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہرارے (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اب انٹرنیشنل سٹار بن چکی ہیں لیکن ان کے سینے میں بھی ایک عام انسان کی طرح کا دل دھڑکتا ہے جو دوسروں کو غم میں دیکھ کر خود بھی غمگین ہو جاتا ہے۔ پریانکا ان دنوں اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسیف کے ساتھ زمبابوے گئی ہوئی ہیں جہاں سے ہر روز وہ اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ کے ذریعے غربت و بے بس لوگوں کے ہمت، حوصلے اور عزم کی کہانیاں شیئر کر رہی ہیں۔


پریانکا چوپڑا گزشتہ 10 سال سے اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسیف سے وابستہ ہیں اور مختلف ملکوں میں جا کر فلاحی کاموں میں حصہ لیتی رہتی ہیں۔ اب بھی کئی سالوں سے خشک سالی کے شکار ملک زمبابوے گئی ہوئی ہیں جہاں سے وہ دلوں کو دہلا دینے والی کہانیاں شیئر کر رہی ہیں۔ پریانکا نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر ایک 11 سالہ بچی مشاوا کی کہانی بھی شیئر کی ہے جس کے بارے میں جان کر درد دل رکھنے والے لوگوں کی آنکھو ں میں یقینا آنسو آ جائیں گے جبکہ زندگی سے مایوس لوگوں کو اس کہانی سے زندگی کو بہتر طریقے سے بتانے کا نیا حوصلہ ملے گا۔


پریانکا چوپڑا نے لکھا”یہ مشاوا ہے جو صرف 11 سال کی ہے لیکن والدین کی وفات اور دادی کے بستر مرگ پر پڑے ہونے کے باعث 4 بچوں جن میں 2 اس کے بہن بھائی اور 2 کزنز شامل ہیں کی کفالت اس کے ناتواں کندھوں پر آن پڑی ہے۔


مشاوا سکول نہیں جانا چاہتی کیونکہ وہ خود کو اپنے خاندان کی ایسی ماں سمجھتی ہے جس کے اپنے خوابوں کی کوئی وقعت نہیں ہے۔ اگر آپ غور سے اس کی آنکھوں کی طرف دیکھیں تو آپ کو اس کی آنکھوں سے اس کی بوجھل زندگی کی جھلک نظر آئے گی، یہ بہت بہادر اور مضبوط بچی ہے جسے دیکھ کر میرا دل ٹوٹ سا گیا ہے، میرے پاس الفاظ نہیں ہیں ۔ میں یونیسیف کی شکر گزار ہوں جو خود بھی ان بچوں کی مدد کر رہا ہے اور مجھے بھی ان کی مدد پر قائل کیا“۔

مزید :

تفریح -