کسوٹی زندگی کی ننھی اداکارہ شہریا شرما اب کیسی دکھتی ہے، تصاویر سامنے آگئیں

کسوٹی زندگی کی ننھی اداکارہ شہریا شرما اب کیسی دکھتی ہے، تصاویر سامنے آگئیں
کسوٹی زندگی کی ننھی اداکارہ شہریا شرما اب کیسی دکھتی ہے، تصاویر سامنے آگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(ویب ڈیسک) بھارتی ٹی وی کے مشہور ڈرامہ سیریل ”کسوٹی زندگی کی“ کی ننھی اداکارہ شہریا شرما کی تازہ تصاویر سامنے آگئی ہیں جنہیں پہنچاننا بھی ناممکن دکھائی دیتا ہے۔ننھی اداکارہ شہریا شرما نے 3 سال کی عمر میں ہی چھوٹے پردہ سکرین پراداکاری شروع کی اور 2001 میں مشہور ٹی وی سیریل ”کسوٹی زندگی کی“ میں اداکاری کے جوہر دکھائے جب کہ ننھی اداکارہ نے ڈرامے میں اسنیحہ کا کردار نبھایا جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا۔

شہریا شرما نے چھوٹی پردہ سکرین کے مشہور ڈرامہ سیریل میں 6 سال تک اداکاری کے جوہر دکھائے اور کئی ایوارڈ اپنے نام کیے جس میں انڈین ٹیلی ویژن اکیڈمی ایوارڈ اور سٹار پری وار ایوارڈ شامل ہیں۔شہریا شرما نے چھوٹی پردہ سکرین پر کامیابی حاصل کرنے کے بعد سلور سکرین پر قدم رکھا اوروہاں بھی کامیابیوں کا سفر جاری رکھا جب کہ ننھی اداکارہ نے 2006 میں ریلیز ہونے والی فلم ”بے نام“ سے بالی ووڈ میں انٹری دی اور فلم میں اجے دیوگن کی بیٹی کا کردار کرکے خوب شہرت حاصل کی۔

ننھی اداکارہ نے کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جس میں فلم ”چلڑپارٹی“،”ناک آئوٹ“ شامل ہیں جب کہ فلم ”چلڑپارٹی“ میں بہترین اداکاری پر شہریا شرما کو نیشنل فلم اکیڈمی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ننھی شہریا شرما کی سوشل میڈیا پر نئی تصاویر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں جس میں اب وہ خوبرو لڑکی کا روپ دھا ر چکی ہیں جنہیں پہچاننا آسان ہی نہیں بلکہ ناممکن ہے جب کہ نئی تصاویر میں اداکارہ کی بدلی شخصیت نے سب کو حیران کردیا ہے۔

مزید :

تفریح -