”اس دن کو آج بھی نہیں بھول پاتی جب عامر خان کی وجہ سے میری انا کو ٹھیس پہنچی“: ودیا بالن نے اہم راز سے پردہ اٹھادیا

”اس دن کو آج بھی نہیں بھول پاتی جب عامر خان کی وجہ سے میری انا کو ٹھیس پہنچی“: ...
”اس دن کو آج بھی نہیں بھول پاتی جب عامر خان کی وجہ سے میری انا کو ٹھیس پہنچی“: ودیا بالن نے اہم راز سے پردہ اٹھادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(این این آئی) بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن نے کہا ہے کہ اس دن کو آج بھی نہیں بھول پاتی جب عامر خان کی وجہ سے میری انا کو ٹھیس پہنچی تھی،فلم ”ہے بے بی“ اور”قسمت کنکشن“ کے وقت میرے وزن اور میرے لباس کے حوالے سے مجھ پر نکتہ چینی ہونے لگی تھی تو میں سوچ میں پڑ گئی کہ کیا کچھ وقت تک میری جو تعریفیں ہوا کرتی تھیں کہیں وہ صرف ایک اتفاق تو نہیں تھا۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان

انہوں نے کہا تمام طرح کی تنقید کے بعد بھی اگر آج میں اس مقام پر ہوں تو اس کا کریڈٹ میں اپنی ضد کو دیتی ہوں،ودیا کہتی ہیں میں بہت ضدی ہوں اور اتنی نکتہ چینی کے باوجود نہیں بدلی شاید اسی لئے میں ودیا بالن ہوں۔ انہوں نے کہا میں اس دن کو آج بھی نہیں بھول پاتی جب عامر خان کی وجہ سے میری انا کو ٹھیس پہنچی تھی۔

مزید :

تفریح -