ماہرہ خان اور مومنہ مستحسن ایشیا کی خوبصورت ترین خواتین میں شامل ،کونسے نمبر پر ہیں ؟ جان کر اداکارہ کے مداحوں کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی

تفریح


ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان ایک بار پھر ایشیا کی پرکشش خواتین کی فہرست میں شامل ہوگئی ہیں۔
برطانوی جریدے ایسٹرن آئی نے رواں سال کی ایشیا کی پرکشش خواتین کی فہرست جاری کی ہے جس میں بالی ووڈ کی حسیناو¿ں پریانکا چوپڑا، دپیکا پڈوکون سمیت پاکستان کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان بھی شامل ہیں۔
ماہرہ کے علاوہ اس سروے میں پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن بھی شامل ہیں۔بالی ووڈ اور ہالی ووڈ میں یکساں مقبول نامور اداکارہ پریانکا چوپڑا سروے کے مطابق 2017 کی پرکشش خاتون قرار پائی ہیں۔ ایسٹرن آئی کے ایڈیٹر اسجد نظیرکا کہنا ہے کہ پریانکا چوپڑا خوبصورتی، سمجھداری اور بہادری کا حسین امتزاج ہیں یہی وجہ ہے انہوں نے ایشیا کی 50 خواتین میں پہلا نمبر حاصل کیا۔ اداکارہ پریانکا نے یہ اعزاز حاصل کرنے پران تمام لوگوں کا شکریہ اداکیا ہے جنہوں نے انہیں ووٹ کیا۔
ماہرہ خان اس فہرست میں پانچویں نمبر پر ہیں جبکہ ان کے علاوہ اس فہرست میں مومنہ مستحسن بھی شامل ہیں جو کہ 37ویں نمبر پر ہیں ۔