بھارت سرکارکا سلمان خان کے شو پر حملہ

تفریح

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی میونسپل کارپوریشن نے مشہور ٹی وی ریئلٹی شو بگ باس کے 11 ویں سیزن کے گھرکے غیر قانونی طور پر تعمیر 13 بیت الخلا توڑ دیے ہیں جس پر بگ باس کے عملے کی جانب سے اس اقدام کی سخت مخالفت کی گئی۔


میونسپل کارپوریشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ادارے کی جانب سے 27 نومبر کو بگ باس انتظامیہ کو نوٹس بھیج دیا گیا تھا لیکن ان کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا جس کے بعد یہ کارروائی کی گئی جب کہ یہ کارروائی ممبئی صوبائی میونسپل قانون کے تحت کی گئی ہے جس میں نوٹس کے ایک دن بعد غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے۔
بھارت میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا متنازعہ شو ”بگ باس“ نے گزشتہ کئی برسوں سے کروڑوں لوگوں کو اپنا گرویدہ بنا رکھا ہے اور اس کی سب سے بڑی وجہ بالی ووڈ سلطان کی میزبانی ہے جو ابتدائی چند سیزن کو چھوڑ کر اب تک شو کے اہم ترین ممبر سمجھے جاتے ہیں اور مداح ان کی میزبانی سے ہمیشہ محظوظ ہوتے ہیں لیکن اب بگ باس کے چاہنے والوں کیلیے ایک بری خبر سامنے آئی ہے کہ شو کے گیارویں سیزن کا گھر غیر قانونی تعمیرات کی وجہ سے توڑ دیا گیا۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں