عامرخان نے آسٹریلیا میں دنگل جیت لیا

تفریح

سڈنی (ڈیلی پاکستان آن لائن)آسٹریلین اکیڈمی آف سینما اینڈ ٹیلیویڑن آرٹ ایوارڈز (آکٹا) میں ایشیاکی بہترین فلم کا ایوارڈ بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی فلم ’دنگل‘ کے نام رہا۔ایوارڈ تقریب میں ہا لی وڈ کے نامور ستاروں سمیت بالی وڈ اسٹارز نے بھی شرکت کی اور تقریب میں چار چاند لگا دیئے۔

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں منعقد ہونے والے آکٹا ایوارڈز میں ہاآکٹا ایوارڈز میں ایشیاکی 9 بہترین فلموں کی کیٹیگری میں فلم ’دنگل‘، ’پنک‘، مراٹھی فلم ’کسو:ٹرٹل‘ اور دیگر شامل تھیں لیکن ان میں سے ایشیاکی بہترین فلم 'دنگل' قرار پائی۔
آکٹا کے جیوری چیئرمین آسکر ایوارڈ جیتنے والے رسل کرو تھے، جبکہ ان کے ساتھ بالی وڈ اداکارہ شبانہ اعظمی اور انوپم کھیر بھی شامل تھے۔
شبانہ اعظمی نے ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں چیئرمین جیوری رسل کرو کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی فلم 'دنگل' کو ایشیا کی بہترین فلم قرار دینے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے فلم کی ٹیم کو مبارک باد بھی دی۔

دوسری جانب رسل کرو نے بھی اپنی ایک ٹوئٹ میں انوپم کھیر کے ساتھ تصاویر شیئر کیں، اپنے ایک اور پیغام میں انہوں نے فلم 'دنگل' کو ایوارڈ دینے کو اپنے لیے باعث فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ فلم 'دنگل' ایک خوبصورت اور ہمت کا مظاہرہ کرنے والی فلم ہے۔