فواد خان کی ایسی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی کہ لڑکیاں ’آہیں ‘بھرنے لگیں ، پاکستانی اداکار کی نئی لک دیکھ کر آپ بھی پہنچا ن ہی نہیں پائیں گے کیونکہ ۔۔۔

فواد خان کی ایسی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی کہ لڑکیاں ’آہیں ‘بھرنے ...
فواد خان کی ایسی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی کہ لڑکیاں ’آہیں ‘بھرنے لگیں ، پاکستانی اداکار کی نئی لک دیکھ کر آپ بھی پہنچا ن ہی نہیں پائیں گے کیونکہ ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کے انتہائی خوبصورت اور معروف اداکار فواد خان اپنی لکس کو لے کر ویسے ہی لڑکیوں میں مقبول رہتے ہیں تاہم اب انہوں نے اپنی داڑھی صاف کر دی ہے اور تازہ تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق فواد خان آج کل مولا جٹ فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور اس فلم میں ان کے نئے روپ کی تصویر سوشل میڈیا پر آئی تو ایک نیاانداز دیکھ کر ان کے مداحوں نے بھی انہیں خوب داد دی ۔فلم کے کردار کی مناسبت سے فواد خان نے اپنی داڑھی کافی بڑھا لی تھی اور اپنے بالوں کا سٹائل بھی تھوڑا تبدیل کیا ۔
فواد خان کی انسٹا گرا م پر ایک تصویر چل رہی ہے جس میں وہ اپنے باتھ روم میں داڑھی صاف کر کے شیشے کے سامنے کھڑے ہوئے نظر آ رہے ہیں اور اس تصویر کے حوالے سے ان کے مداحوں نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیاہے ۔
ایک صارف کا کہناہے کہ شکر ہے ،بڑی داڑھی ختم ہوئی اب ہم انتہائی خوبصورت چہرے کو دیکھ سکیں گے.ایک لڑکی کا اپنے کمنٹ میں کہنا تھا کہ ’دل نے اب دوبارہ دھڑکنا شروع کر دیا ‘

New look ❤ #fawadkhan #fawad #fawadafzalkhan @fawadkhan81

A post shared by Fawad A Khan (@fawadkhan29) on

مزید :

تفریح -