قطرینہ کیف کی ڈپلومیسی ۔۔۔ اپنی نئی فلم فتور کو کامیاب بنانے کیلئے بھارت کو ’’امن پسند‘‘ ملک قرار دیدیا
ممبئی(آئی این پی) بولی ووڈ سٹار قطرینہ کیف کا کہناہے کہ وہ ملک میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت اور مذہبی انتہا پسندی کے متعلق اپنی رائے کا اظہار کرنے والے ستاروں کے گروہ میں شمولیت اختیار نہیں کرنا چاہتیں۔ اداکارہ نے حال ہی میں ایک ٹیلی ویژن شو میں اپنی نئی آنے والی فلم ’’فتور‘‘ کی تشھیر کے سلسلے میں شرکت کی۔ شو میں شرکت کے دوران ملک میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت کے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ بھارت ایک امن پسند ملک ہے۔ 32سالہ اداکارہ نے کہا کہ ہندوستان اور ہندوستانی بے حد روادار ہیں اور یہ ملک دنیا بھر میں ایک خاص جگہ ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ وہ عدم برداشت کے بارے میں ہونے والی بحث کے بارے میں ذیادہ معلومات نہیں رکھتیں تاہم انھیں ہندوستان سے محبت ہے اور وہ مرتے دم تک یہیں رہنا چاہتی ہیں۔واضح رہے سپر سٹار شاہ رخ خان اور عامر خان کوملک میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت پر اپنی رائے کا اظہار کرنے کی بنا پر تاحال شدید تنقید کا سامنا ہے۔ یاد رہے قطرینہ کیف کی فتور 12فروری کے روز نمائش کیلئے پیش کی جائے گی