میرا نے باقاعدہ شادی کا پروگرام بنا لیا،تیارتیاں عروج پر ، دعوت نامے اسی ہفتے تقسیم کر دیے جائیں گے: خاندانی ذرائع

میرا نے باقاعدہ شادی کا پروگرام بنا لیا،تیارتیاں عروج پر ، دعوت نامے اسی ...
میرا نے باقاعدہ شادی کا پروگرام بنا لیا،تیارتیاں عروج پر ، دعوت نامے اسی ہفتے تقسیم کر دیے جائیں گے: خاندانی ذرائع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )اداکارہ میرا جلد ہی باقاعدہ شادی کرنے والی ہے جس کی تیاریاں ان دنوں خاموشی اور رازداری سے جاری ہیں اور اس بارے میں انہوں نے تاحال تمام تفصیلات پوشیدہ رکھی ہوئی ہیں البتہ میرا نے اپنے چند قریبی دوستوں کو شادی کے بارے بتایا دیا ہے ۔

اداکارہ کے خاندانی ذرائع نے بتایا ہے کہ میرا کی شادی ڈیفنس میں انکی رہائش گاہ پر منعقد کی جائے گی جس کیلئے انہوں نے شادی کارڈ بھی پرنٹ کروا لیے ہیں جو اسی ہفتے تقسیم کر دیے جائیں گےجبکہ اس کے ساتھ ساتھ میرا نے عروسی ملبوسات کے لیے ایک معروف ڈیزائنر کو آرڈر دے دیا ہےتاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ شادی کس تاریخ کو طے پائی ہے۔
 ذرائع کا کہنا ہے کہ دعوت نامے اسی ہفتے تقسیم کر دیے جائیں گے جبکہ انکی رہائش گاہ پر شادی کی تیاریاں بھی عروج پر ہیں تاہم اداکارہ نے اپنے والدین اور اہل خانہ کو شادی کے بارے تفصیلات بتانے کے حوالے سے سختی سے منع کر رکھا ہے ۔

قندیل بلوچ کی زندگی پر بننے والی فلم میں صبا قمر کام کریں گی یا نہیں ؟ایسی تصویر سامنے آگئی کہ تمام قیاس آرائیاں دم توڑ گئیں

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ شادی کی تقریب ممکنہ طور پر انکی رہائش گاہ پر منعقد کی جائے گی مگر میرا نے ایک فائیو سٹار ہوٹل بھی بک کروا رکھا ہے جبکہ اپنے عروسی ملبوسات اور زیورات کا آرڈر بھی دے چکی ہیں۔میرا کی خواہش ہے کہ وہ تقریب میں زیادہ مہمانوں کو نہ بلائیں اور صرف قریبی رشتہ دار اور دوست ہی شامل ہو ں ۔
ذرائع نے بتایا ہے میرا اپنی شادی دھوم دھام سے کرنے کی خواہش مند ہیں لیکن ابھی تک انہوں نے مہمانوں کی لسٹ فائنل نہیں کی اور نہ ہی اس بات کی ہوا لگنے دی ہے کہ وہ کس سے شادی کر رہی ہیں۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ میرا کی فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے بزنس مین عتیق الرحمن اور کیپٹن نوید سے شادی بارے سکینڈل کئی سال پہلے ہی منظر عام پرآچکے ہیں جن کے بارے میں میرا بار بار کہہ چکی ہیں کہ انہوں نے کسی سے شادی نہیں کی۔ 

مزید :

تفریح -