بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے مودی کو پیچھے چھوڑ دیا

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے مودی کو پیچھے چھوڑ دیا
بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے مودی کو پیچھے چھوڑ دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (آئی این پی ) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ،شاہ رخ کو ٹوئٹر پر بھارت کے دوسرے سب سے زیادہ فالو کیے جانے والی شخصیت کا اعزاز حاصل ہوگیا ۔بھارتی میڈیاکے مطابق تمام تر تنازع اور اختلافات کے باوجود بھی بولی وڈ کنگ شاہ رخ کے لیے اْن کے فینز کی محبت کم نہیں ہوئی اور اس کا سب سے بڑا ثبوت سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر ان کی فین فالوونگ ہے، جس میں انھوں نیوزیراعظم نریندرا مودی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔شاہ رخ کو ٹوئٹر پربھارت کے دوسرے سب سے زیادہ فالو کیے جانے والی شخصیت کا اعزاز حاصل ہوگیا ہے۔

بولی وڈ کے بگ بی امیتابھ بچن ٹوئٹر پر 17.6 ملین فالوورز کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔شاہ رخ کو ٹوئٹر پر فالو کرنے والے افراد کی تعداد 16 ملین تک جاپہنچی ہے جبکہ بھارتی وزیراعظم 15.9 ملین فالوورز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔بولی وڈ کے بادشاہ نے 3 جنوری 2010 کو ٹوئٹر جوائن کیا تھا اور اس کے بعد سے اب تک انھیں فالو کرنے والے افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔شاہ رخ ٹوئٹر کے ذریعے اپنے فینز سے مسلسل رابطے میں رہتے ہیں اور اکثر و بیشتر اپنے بچوں کی تصاویر، ویڈیوز، فلم پوسٹرز، ٹیزرز اور دیگر یادگار لمحات پوسٹ کرتے رہتے ہیں۔کنگ خان اپنے مداحوں کے ساتھ ٹوئٹر پر سوال و جواب کے سیشن کے ذریعے بھی مسلسل رابطے میں رہتے ہیں جو انھیں مقبول بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

گذشتہ دنوں بالی و وڈ سپر سٹار کوبھارت میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت کے حوالے سے بیان کے بعد ہندو انتہا پسندوں اور حکمراں جماعت کے رہنماؤں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، جس میں انھیں پاکستانی ایجنٹ اور غدار جیسے الفاظ سے نوازا گیا۔بی جے پی کے رہنما کیلاش وجے وارگیا کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان رہتے بھارت میں ہیں لیکن ان کا دل ہمیشہ پاکستان میں رہتا ہے، ان کی فلمیں یہاں کروڑوں روپے کماتی ہیں لیکن انہیں بھارت پْرتشدد نظر آتا ہے۔جس پر بولی وڈ اداکار انوپم کھیر نے اپنے ساتھی اداکار شاہ رخ خان کی حمایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کچھ اراکین اپنی زبان پر قابو رکھیں اور شاہ رخ خان کے بارے میں فضول باتیں کرنا بند کریں۔

مزید :

تفریح -