بھارتی اداکاررتیش دیش مکھ اپنے دوست ویویک اوبرائے کے گھر چوری کے الزام میں گرفتار

بھارتی اداکاررتیش دیش مکھ اپنے دوست ویویک اوبرائے کے گھر چوری کے الزام میں ...
بھارتی اداکاررتیش دیش مکھ اپنے دوست ویویک اوبرائے کے گھر چوری کے الزام میں گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی)ڈیلی پاکستان آن لائن )رتیش دیش مکھ کو مذاق مہنگا پڑ گیا ،بھارتی پولیس نے بالی ووڈ اداکارہ ویویک اوبرائے کی گھر میں چوری کرنے کی مبینہ کوشش کے الزام پر  گرفتار کر لیا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ویویک اوبرائے نے گھر میں چوری کی نیت سے گھسنے والے شخص کو دبوچ لیا جسے پکڑنے کے بعد پر پتا چلا کہ وہ چور نہیں بلکہ ان کا ہی ساتھی اداکار رتیش دیش مکھ ہیں لیکن پولیس نے اداکار کو پھر بھی گرفتار کرلیا اور پھر رہا کر دیا ۔

واقعے کی خبر ملتے ہی میڈیانمائندے بھی پولیس سے پہلے ہی ویویک اوبرائے کے گھر پہنچ گئے اور لائیو کوریج شروع کر دی تاہم پولیس کے آنے پر چورکے منہ پر کپڑا لپیٹ کر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

میڈیا کے اصرار پر پولیس نے چور کے منہ سے نقاب اتارا تو چور کو دیکھ کر میڈیا سمیت پولیس اہلکار بھی دم بخود رہ گئے کیونکہ وہ چور کوئی پیشہ ور چور نہیں بلکہ بالی ووڈ کے نامور اسٹار رتیش دیش مکھ تھے۔

اداکار ویویک اوبرائے نے اپنی نئی آنے والی فلم ”بینک چور“ کی تشہیر کے لیے مذاق کیا تھا جسے پبلسٹی سٹنٹ قراردیا لیکن پولیس پھر بھی رتیش کو گاڑی میں ڈال کر لے گئی اور کچھ دیر بعد رہا کردیا۔