سلمان خان کی سہیلی للیا کی مبینہ منگنی کی انگوٹھی کی دلچسپ حقیقت سامنے آگئی

سلمان خان کی سہیلی للیا کی مبینہ منگنی کی انگوٹھی کی دلچسپ حقیقت سامنے آگئی
سلمان خان کی سہیلی للیا کی مبینہ منگنی کی انگوٹھی کی دلچسپ حقیقت سامنے آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈاداکار سلمان خان شادی سے متعلق افواہوں پر ہمیشہ ہی خبروں میں رہے ہیں اور چند ہفتے قبل بھی سلما ن خان اور رومانیہ کی ماڈل وٹی وی سٹار للیاونتور کی منگنی اور آئندہ سال کے شروع میں شادی کی خبریں بھی آئی ہیں لیکن اب انکشاف ہواہے کہ للیا کی انگلی میں موجود انگوٹھی اس کی ہم نام دوست نے صرف پہننے کیلئے دی تھی ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جب سلمان خان سے پوچھا گیاکہ غیرملکی میڈیا پر للیا سے متعلق افواہوں کے بارے میں سن کر اُنہیں کیسالگا تو سلمان خان نے کہاکہ ’اپنی منگنی سے متعلق افواہیں بہت اچھی لگیں اور اپنے روایتی مزاحیہ انداز میں کہاکہ جب منگنی کی خبریں سامنے آئیں تو کچھ صحافیوں نے میرے والد کو فون کیا اور کہاکہ ’مبارک ہو، سلمان صاحب کی منگنی ہوگئی اور ان کے والدنے کہاکہ ان کے خیال میں ایسا کچھ نہیں ، سلمان خان سورہاہے ‘۔
سلمان خان نے بتایاکہ ’للیا کی ایک دوست جس کا نام بھی للیا ہے ، انگوٹھی پہنے ہوئے تھی اوراس نے وہ انگوٹھی سلمان خان کی دوست للیا کو پہننے کے لیے دے دی اور پھر یہی وہ لمحہ تھاکہ انگوٹھی انگلی تک پہنچتے ہی کہانیاں شروع ہوگئیں لیکن پانچ منٹ میں ہی للیا نے واضح کردیاتھاکہ یہ انگوٹھی اس کی دوست کی ہے ، نہ ہی منگنی کی ، میرے خیال میں منگنی کی افواہیں چلتی رہنی چاہیں ، اس سے کیا فرق پڑتاہے‘؟
منگنی کی خبریں سامنے آنے پر سلمان خان کی بہن ارپیتا نے بھی ٹوئیٹر پر لکھاتھاکہ اخبارات میں چھپنے والی کسی بات پر یقین نہ کریں ۔

مزید :

تفریح -