”کرشمہ کپور اس بھارتی کاروباری شخصیت سے شادی کرنے جارہی ہیں کیونکہ ۔۔۔“ انتہائی حیران کن خبر آ گئی ،بالی ووڈ میں تہلکہ برپا ہو گیا ،یہ شخص کون ہے ؟جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

”کرشمہ کپور اس بھارتی کاروباری شخصیت سے شادی کرنے جارہی ہیں کیونکہ ۔۔۔“ ...
”کرشمہ کپور اس بھارتی کاروباری شخصیت سے شادی کرنے جارہی ہیں کیونکہ ۔۔۔“ انتہائی حیران کن خبر آ گئی ،بالی ووڈ میں تہلکہ برپا ہو گیا ،یہ شخص کون ہے ؟جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرشمہ کپور کے بارے میں افواہیں سرگرم ہیں کہ وہ اپنے مبینہ بوائے فرینڈ سندیپ توشنی وال سے شادی کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں جو کہ بھارت میں دوائیاں بنانے والی کمپنی کے مالک ہیں اور ان کی طلاق کا معاملہ بھی سلجھ گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق شوہر سے الگ ہونے کے بعد لمبے عرصے سے کرشمہ کپور اپنے بوائے فرینڈ توشنی وال کے ساتھ گھوم پھر رہی ہیں تاہم اب ان کی دوسری شادی کا راستہ صاف ہو گیاہے ، میڈیا رپورٹس کے مطابق سندیپ اور ان کی اہلیہ آشریتا نے 7سال سے چلنے والی طلاق کی لڑائی کو اب آپسی طور پر نمٹاتے ہوئے الگ ہونے کا فیصلہ کر لیاہے ۔سندیپ نے 2010میں طلاق کیلئے درخواست جمع کروائی تھی ۔سندیپ اور آشریتا کے الگ ہونے کے بعد اب قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ کپور فیملی میں پھر سے شادی کی شنہائی بجنے کا امکان ہے ۔

مزید :

تفریح -