وہ پاکستانی گانے جو بھارتی فلموں میں چوری کئے گئے
ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بولی ووڈ پر ہمیشہ سے ہی ہولی ووڈ کے فلموں کی چوری کے الزامات رہے ہیں اور ان پر ہمیشہ سے تنقید کی جارہی ہے، انڈین انڈسٹری نے ہولی ووڈ سے موسیقی، نغمے یہاں تک پوری فلم کے سکرپٹ چوری کرنے کے الزامات بھی ہیں۔ یہی نہیں بھارتی فلم ڈائریکٹرز نے کئی پاکستانی گانے اپنی فلموں میں استعمال کئے ہیں۔
بھارتی فلموں میں پہلا پاکستانی گانا جو چوری کیا، وہ تھا ” جدوں ہولی جئی “ تھا ،
بولی ووڈ کی جانب سے چوری کیا گیا پاکستانی نغمہ ’’باغوں میں بہار آئی‘‘
اسی طرح پاکستانی فلم ”شمع “ میں 1974ءمیں استعمال ہونے والا گانا ”کسی مہربان نے آکے ، میری زندگی سجا دی “ جو بھارتی فلم ”کل کی آواز“میں1992ءمیں استعمال کیا گیا۔
پاکستانی نغمہ جو 1974 میں فلمایا گیا۔
بھارتی نغمہ جو 1992 میں چوری کرکے استعمال کیا گیا۔
اسی طرح پاکستانی فلم خوشبو میں 1979ءمیں استعمال ہونے والے نغمے”میں جس دن بھلا دوں “ کو ”پولیس پبلک “ میں1990میں استعمال کیا گیا،
مہناز کی آواز میں پاکستانی نغمہ ’’ میں جس دن بھلا دوں‘‘
بھارتی فلم میں استعمال کیا گیا پاکستانی نغمہ :
؎
پاکستانی نغمہ ”پیاسا کنویں کے پا س آتا ہے“1975ءمیں پاکستانی فلم ”میرا نام ہے محبت “ میں استعمال کیا گیا جبکہ بولی ووڈ نے اسی نغمے کو اپنی فلم ”دل تیرا عاشق“ میں 1993ءمیں استعمال کیا گیا۔
پاکستانی نغمہ :
بولی ووڈ کی جانب سے چوری کیا گیا نغمہ :
پاکستانی فلم ”زبردست “ میں 1989ءمیں نغمہ ”رات دے بارہ بجے“ فلمایا گیا نغمہ بھی ہندوستانی فلم انڈسٹری نے چوری کر لیا تھا ۔
پاکستانی نغمہ :
بولی ووڈ کی فلم کھل نائیک میں1993ءمیںچوری سے استعمال ہونے والا پاکستانی نغمہ’’ چولی کے پیچھے ‘‘
مشہور پاکستانی نغمہ ’’ کالا شا کالا ‘‘ پہلی بار پاکستانی فلم ’’ بابر خؒان ‘‘ میں 1985 میں استعمال کیا گیا ۔
جبکہ اسی نغمے کو بولی ووڈ فلم آئی ملن کی رات میں 1991 میں استعمال کیا گیا۔
پاکستانی فلم نشاد میں ’’ وہ میرا ہو نہ سکا، میں برا کیوں مانوں‘ ‘ نغمہ فلمایا گیا
جب کہ اسی نغمے کو بھارتی فلم قصور میں ’’دل میرا توڑ دیا اس نے میں برا کیوں مانوں ‘‘ کے بول شامل کر کے استعمال کیا گیا
نصرت فتح علی خان کی آواز میں مشہور غزل ’’ غم ہے یا خوشی ہے تو ‘‘1990 میں نشر کی گئی ۔
بولی ووڈ نے اسی غزل کو اپنی فلم ’’کارتوس ‘‘ میں 1999 میں استعمال کیا۔
صرف یہی نہیں نصرت فتح علی خان کی ایک درجن سے زائد غزلیں بھی بولی ووڈ نے استعمال کیں،
میرا پیا گھر آیا ، نصرت فتح علی خان
بھارتی فلم میں استعمال کیا گیا نغمہ ’’ میرا پیا گھر آیا‘‘
ایک محتاط اندازے کے مطابق بولی ووڈ انڈسٹری نے چار درجن سے زائد پاکستانی نغموں کو چوری کرکے اپنی فلموں کا حصہ بنایا ۔ اس کے علاوہ کئی نغموں کی موسیقی اور اشعار تک بھی بدلے بغیر استعمال کئے گئے ۔