’میں پاکستان گئی تو وہاں امیگریشن افسر کہنے لگا کہ میں تمہیں آسانی سے اپنے ملک میں کیوں داخل ہونے دوں، تم لوگوں نے تو۔۔۔‘ پاکستانی امیگریشن افسر نے بھارتی اداکارہ سارہ خان سے کیا کہا؟ جان کر پاکستانیوں کو ہنسی آجائے گی

’میں پاکستان گئی تو وہاں امیگریشن افسر کہنے لگا کہ میں تمہیں آسانی سے اپنے ...
’میں پاکستان گئی تو وہاں امیگریشن افسر کہنے لگا کہ میں تمہیں آسانی سے اپنے ملک میں کیوں داخل ہونے دوں، تم لوگوں نے تو۔۔۔‘ پاکستانی امیگریشن افسر نے بھارتی اداکارہ سارہ خان سے کیا کہا؟ جان کر پاکستانیوں کو ہنسی آجائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی اداکارہ سارہ خان اپنے تازہ ترین پاکستانی ڈرامے ’لیکن‘ کی شوٹنگ کیلئے پاکستان آئیں تو بہت سی کھٹی میٹھی یادیں ساتھ لے کر واپس گئیں۔ ویب سائٹ pinkvillaسے بات کرتے ہوئے انہوں نے ایک ایسی ہی یاد اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں ہر کسی نے انہیں بہت محبت دی اور ان کا ہر ممکن خیال رکھا، البتہ ایک امیگریشن افسر نے ان سے ایک عجیب بات کہہ دی۔ وہ کہتی ہیں کہ پاکستانی امیگریشن افسر ان سے کچھ یوں مخاطب ہوا کہ ”اگر ماہرہ خان کو بھارت میں جانے نہیں دیا گیا اور انہیں دلی ائیرپورٹ سے ڈی پورٹ کردیا گیا تو ہم آپ کو کیوں اتنی آسانی سے اپنے ملک میں داخل ہونے دیں۔“

’پاکستان زبردست جگہ اور لوگ شاندار لیکن پاکستانیوں کی ایک بات بے حد بری ہے کہ وہ۔۔۔‘ پاکستانی یونیورسٹی میں 4ماہ گزارنے والے 3 روسی طالب علموں نے جاتے جاتے پاکستانیوں کی سب سے بری عادت بے نقاب کردی
سارہ خان کہتی ہیں کہ ماہرہ خان کے ساتھ اپنے اس قسم کے تقابل کی وہ توقع نہیں کر رہی تھیں۔ بہر حال وہ پاکستان میں داخل بھی ہوئیں اور یہاں بہت اچھا وقت بھی گزارا۔ ان کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے سیاسی معاملات ضرور پیچیدہ ہیں لیکن عام لوگ ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں اور امن چاہتے ہیں۔

مزید :

تفریح -