پریتی زنٹااپنی شادی سے متعلق افواہوں پر میڈیا پر برس پڑیں ،کھری کھری سنا دیں

پریتی زنٹااپنی شادی سے متعلق افواہوں پر میڈیا پر برس پڑیں ،کھری کھری سنا دیں
پریتی زنٹااپنی شادی سے متعلق افواہوں پر میڈیا پر برس پڑیں ،کھری کھری سنا دیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا اپنی شادی سے متعلق خبروں پر میڈیا پر برس پڑی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ میں ڈمپل گرل کے نام سے مشہور اداکارہ پریتی زنٹا نے گزشتہ کئی روز سے گردش کرنے والی اپنی شادی سے متعلق افواہوں کی تردید کردی ہے۔
پریتی زنٹا نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ’وہ میڈیا پر اپنی شادی سے متعلق چلنے والی خبریں سن سن کر عاجز آچکی ہیں ،ان کی شادی سے متعلق افواہوں کا سلسلہ بند ہونا چاہیے اور میڈیا ان کی شادی سے جڑی خبروں کا سلسلہ بند کرے اور یہ معاملہ ان پر ہی چھوڑ دے۔‘
بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا کا شمار فلمی نگری کی صف اول کی اداکاراو¿ں میں ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ انہوں نے 90 کی دہائی میں فلم نگری پر راج کیا ہے جب کہ اداکارہ طویل عرصے سے پردہ اسکرین سے غائب ہیں لیکن آج کل اپنی شادی کی خبروں کے باعث میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں تاہم پریتی زنٹا نے اپنی شادی سے متعلق افواہیں اڑانے پرمیڈیا کی شدید کھنچائی کردی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اداکارہ پریتی زنٹا کی رواں ماہ امریکہ میں شادی کی خبریں میڈیا کی زینت بنیں تھیں۔

مزید :

تفریح -