فلم فیئر ایوارڈز، 4 پاکستانی فنکار نامزد، نیا ریکارد قائم ہو گیا

فلم فیئر ایوارڈز، 4 پاکستانی فنکار نامزد، نیا ریکارد قائم ہو گیا
فلم فیئر ایوارڈز، 4 پاکستانی فنکار نامزد، نیا ریکارد قائم ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی فنکاروں نے ہمیشہ ہی اپنی صلاحیتوں سے پوری دنیا میں ملک کا نام روشن کیا لیکن اب انہوں نے ایک اور ریکارڈ قائم کردیا۔ 4 پاکستانی فنکاروں نے انڈیا کے سب سے بڑے ایوارڈ ’ فلم فیئر ‘ میں نامزدگی حاصل کی ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری کے سب سے بڑے فلمی ایوارڈ’ فلم فئیر‘ کے لئے نامزدگیاں جاری کردی گئی ہیں جن میں چار پاکستانی بھی شامل ہیں۔ فلم فیئر ایوارڈ کیلئے پاکستانی اداکار فواد خان کو فلم ‘کپور اینڈ سنز’ میں بہترین معاون اداکار کے لیے نامزد کیا گیا ہے جبکہ ان کے مقابلے میں بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار رشی کپور ہیں ۔

کیا سوناکشی سنہا شتروگھن سنہا اور رینا رائے کی ناجائز بیٹی ہیں؟ حیران کن انکشاف منظر عام پر آگیا
پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کو فلم ‘رستم’ کے گیت ‘تیرے سنگ یارا’ کے لیے مقابلے میں شامل کیا گیا ہے اور راحت فتح علی خان کو فلم ‘سلطان’ کے گیت ‘جگ گھومیا‘ کے لیے نامزدگی ملی ہے۔ پہلی بار نامزد ہونے والی پاکستانی گلوکارہ قراة العین بلوچ کو فلم ‘پنک’ کے گیت ‘کاری کاری’ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

’75 سالہ پیار نے منزل پالی‘ 90 سالہ فرید اور 95 سالہ رانی کا بیاہ
واضح رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے باعث ہندو انتہا پسندوں سے خوف زدہ ہوکر اسٹار اسکرین ایوارڈز کا انعقاد ہوا جس میں پاکستانی اداکاروں کو نامزد نہیں کیا گیا جبکہ سٹار ڈسٹ ایوارڈز کی انتظامیہ نے بھی پاکستانی فنکاروں کو نامزد نہیں کیا تھا۔ 62 ویں فلم فیئر ایوارڈز کا میلہ 14 جنوری کو سجے گا۔

مزید :

تفریح -