وہ وقت جب سلمان خان خواہش پوری نہ ہونے پر بگ باس انتظامیہ پر برہم ہو گئے ،کھری کھری سنا دیں

تفریح

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ اداکار سلمان خان ایک جانب جہاں بہت ہمدرد اور مدد کرنے والے کی صورت میں نظرآتے ہیں تو وہیں وہ اپنا غصہ بھی کسی سے ڈھکا چھپا نہیں رکھتے اورایسا ہوا تب جب ”بگ باس“ کی انتظامیہ نے ان کی بات پوری نہ کی تو وہ غصے سے آگ بگولہ ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق سلمان خان نے ”بگ باس 10“کی اسپیشل قسط کے دوران مقابلے میں شریک افراد کے لیے گھر کا بنا ہوا کھانا بھیجا جو انتظامیہ کی جانب سے ان تک نہیں پہنچایا گیا۔ جس پر سلمان خان کو جب اس بات کا علم ہوا تو پہلے انہوں نے اس پرنہ صرف افسوس کا اظہار کیا بلکہ شدید غصے کی حالت میں انتظامیہ کوکھری کھری سنادیں۔واضح رہے کہ معروف شو بگ باس میں مقابلے میں شامل افراد کو کچھ عرصے کے لیے ایک گھر میں رکھ کر مختلف کام دئیے جاتے ہیں اور پھر عوامی فیصلے سے گھر میں موجود لوگوں کودرجہ بندی کی جاتی ہے۔