بھارت کی تاریخ ساز فلم ’’باہو بلی 2‘‘ کو پاکستان میں ریلیز کرنے کی تیاریاں شروع، لیکن ایسے نام سے کہ جسے جان کر ہی پاکستانی قوم غصے سے لال پیلی ہو جائے گی

بھارت کی تاریخ ساز فلم ’’باہو بلی 2‘‘ کو پاکستان میں ریلیز کرنے کی تیاریاں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ہندوستان کی مختلف زبانوں میں ریلیز ہونے والی فلم ’’باہوبلی 2‘‘ اب تک کمائی کے لحاظ سے کئی ریکارڈز قائم اور دنیا بھر میں دھوم مچا چکی ہے ،دنیا بھر میں ایک ہزار کروڑ کمانے والی بھارتی فلم انڈسٹری کی اس فلم نے بھارتی سینماؤں کے کئی تاریخ ساز ریکارڈ پہلے 10دنوں میں ہی منہدم کر دیئے ہیں ،ایسے میں سوشل میڈیا پر بالی ووڈ کی اس فلم کو پاکستانی سینماؤں میں ریلیز کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں لیکن حیرت اور تشویش کی بات یہ ہے کہ پاکستان میں اس فلم کا نام تبدیل کر کے باہو بلی کی بجائے ’’بابو علی ‘‘ کے نام سے سینماؤں کی زینت بنانے کی بات کی جا رہی ہے جبکہ نام کے لحاظ سے ایک انتہائی قابل اعتراض پوسٹر  بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے ،جسکی تائید مودی کی گود میں بیٹھے پاکستانی غدار  طارق فتح نے بھی کی ہے ۔

بھارتی نجی ٹی وی چینل ’’این ڈی ٹی وی ‘‘ کے مطابق ہندوستانی سینماؤں میں کمائی کے نئے ریکارڈ قائم کرنے والی بالی ووڈ فلم ’’باہو بلی 2‘‘ اس وقت بھارتی فلم انڈسٹری میں موضوع بحث بنی ہوئی ہے ،کوئی اسے ہالی وڈ کو ٹکر دینے والی فلم کہہ رہا ہے تو کوئی اس کا مقابلہ معروف فلم ’’ گلیڈی ایٹر‘‘ سے کر رہا ہے، جبکہ بھارت میں اکثر لوگ اس فلم میں مخصوص مذہبی رجحان کو لے کر بحث کرتے نظر آتے ہیں جبکہ کئی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ ہندوؤں کی فلم ہے ،فلم کے ڈائریکٹر، اداکار اور زیادہ تر سٹار کاسٹ ہندو ہیں،فلم کے کردار ہندو دیوی دیوتاؤں کی پوجا کرتے بھی نظر آتے ہیں،ایسے میں کچھ لوگوں نے فلم کی کامیابی اور مذہب کے درمیان رشتہ تلاش کرنے کی بھی کوشش کی ہے۔ ایسے میں سوشل میڈیا پر ’’باہو بلی 2‘‘کو اب پاکستان میں بھی ریلیز کرنے کی بحث جا ری ہے اور کہا جا رہا ہے کہ  ’’ باہو بلی 2‘‘ کے نام سے  یہ فلم پاکستانی سینماؤ ں کی زینت نہیں بن سکتی لہذا پاکستان میں فلم کو ریلیز کرنے کے لئے ہمیں اس کا نام تبدیل کرنا ہو گا اور وہ نام  ’’بابوعلی 2 ‘‘  ہو گا ۔ اس کے لئے سوشل میڈیا پر باقاعدہ پوسٹر بھی دکھائی دے رہے ہیں جن میں باہو بلی ٹوپی پہنے اور دیوسینا برقع پہنے نظر آ رہی ہے، اس پوسٹر پر بہت سے لوگ جہاں اعتراض اٹھا رہے ہیں تو کئی اس کا مذاق بھی اڑا رہے ہیں۔

دوسری طرف بھارت میں مودی حکومت کی گود میں بیٹھ کر پاکستان اور اسلام کے خلاف زہر اگلنے والے پاکستانی نژاد کنیڈین مصنف اور ادیب طارق فتح نے بھی ایک ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں ’’باہو بلی 2‘‘ ریلیز ہو گی لیکن ’’بابو علی ‘‘ کے نام سے ۔ اس طرح بھارت میں اس فلم کی پاکستان میں ریلیز کے حوالے سے قابل اعتراض قسم کی بحث سوشل اور الیکٹرانک میڈیا میں چھڑ گئی ہے ۔

مزید :

تفریح -