انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی شادی کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی ،دیکھ کر آپ بھی دیکھتے ہی رہ جائیں گے

انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی شادی کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی ،دیکھ کر آپ بھی ...
انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی شادی کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی ،دیکھ کر آپ بھی دیکھتے ہی رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )انوشکا شرما اور ویرات کوہلی میلان میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں اور تصاویر بھی سامنے آ گئیں تاہم شادی کی تقریب کی پہلی ویڈیو سامنے آ گئی ہے جس میں ویرات کے ساتھ انوشکا شرما عروسی جوڑا پہنے ہوئے کھڑی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق جوڑے کی شادی کے چرچے میڈیا میں کئی روز سے چل رہے ہیں تاہم دونوں کی جانب سے اس تقریب کو خفیہ رکھا گیا اور اچاناک آج اس کا اعلان کر دیا گیا جس نے ان کے چاہنے والوں کو کافی حیران بھی کیا ۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتاہے کہ ویرات کوہلی شادی کی تقریب میں سفید رنگ کی شیروانی پہنے اداکارہ کا ہاتھ پکڑے ہوئے کھڑے ہیں جبکہ انوشکا نے ہلکے غلابی رنگ کا انتہائی خوبصورت لہنگا زیب تن کیاہے ۔

ویڈیو دیکھیں


یہ ویڈیو شادی کے دن سے قبل ابٹن کی تقریب کی ہے جس میں ویرات کوہلی کرسی پر براجمان ہیں اور رسم کی تیاری کی جارہی ہے اور اس موقع پر کافی اونچی آواز میں میوزک بھی بجایا جارہاہے اور کھلاڑی اپنی شادی کے موقع پر انتہائی خوش نظر آ رہے ہیں اور بیٹھے بیٹھے دھیما دھیما رقص بھی کر رہے ہیں ۔

مزید :

تفریح -