دنیا موسیقی کے تابندہ ستارے اے نیئر کو مداحوں سے بچھڑے 1برس بیت گیا

دنیا موسیقی کے تابندہ ستارے اے نیئر کو مداحوں سے بچھڑے 1برس بیت گیا
دنیا موسیقی کے تابندہ ستارے اے نیئر کو مداحوں سے بچھڑے 1برس بیت گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) منفرد انداز اور آواز کے گلو کار اے نیئر نے 42 سال فلمی صنعت میں پس پردہ راج کیا، اے نیئر کے گائے ہوئے لازوال گیت آج بھی شائقین  موسیقی  کے لبوں پر جاری ہیں۔
گلوکار اے نیئر 17 ستمبر 1950 کو ایک مسیحی خاندان میں پیدا ہوئے اور ان کا اصل نام آرتھر نیئر تھا تاہم انھوں نے اے نیئر کے نام سے شہرت پائی.

1974 میں فلم بہشت سے اے نیئر نے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور ان کے گائے جانے والے پہلے گانے نے ہی دھوم مچائی.

یہ بھی پڑھیں:امریکی کانگریس نے اتحادی سپورٹ فنڈ کی مد میں پاکستان کو 700 ملین ڈالر دینے کی منظوری دے دی

اے نیئر نے فلموں میں پلے بیک سنگر کی حیثیت سے اپنی آواز کا جادو جگایا۔ گلوکار اے نیئر پلے بیک سنگر کی حیثیت سے پہلا گانا ’یوں ہی دن کٹ جائیں گے‘ گایا۔ ان کا گایا ہوا گیت ’پیار تو ایک دن ہونا تھا‘ بے حد مقبول ہوا۔

معروف پاکستانی گلوکار اے نیئر گزشتہ سال 66 برس کی عمر میں دل کے عارضے کی وجہ سے لاہور کے ہسپتال میں انتقال کر گئے تھے۔

مزید :

تفریح -