بھارتی فوجی نے ودیا بالن سے متعلق ایسی ویڈیو شیئر کردی جسے دیکھتے ہی اداکارہ اہلکار پر برس پڑیں

تفریح

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ودیا بالن بھارتی فوجی کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں شاعری میں نازیبا الفاظ سن کر بھڑک گئیں اور اہلکار کو کھری کھری سنا ڈالیں ۔

بھارتی علما کا مدارس میں قومی ترانہ بجانے سے انکار
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ودیا بالن کا ایک انٹرویو میں کہناتھا کہ انہیں ایئرپورٹ پر بھارتی فوجی اہلکار بری طرح سے گھور رہا تھا جس پر وہ الجھن کا شکار تھیں۔اداکارہ کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا تو کہیں ان کے بیان کی حمایت کی گئی لیکن اس کے جواب میں ایک بھارتی فوجی جوان کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ویڈیو میں ’’راہول سنگوان ‘‘نامی بھارتی فوجی نے ودیا بالن کو شاعرانہ انداز میں جواب دیتے ہوئے اداکارہ سے متعلق نازیبا الفاظ استعمال کیے ہیں، جوکہ اخلاقی بنیادوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے بیان نہیں کئے جا رہے۔دوسری جانب بھارتی فوجی کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ اس طرح کی باتوں کا جواب دینا ضروری نہیں سمجھتی کیوں کہ انہیں کسی سے اس بات کا سرٹیفکیٹ نہیں چاہیے کہ وہ کتنی محب وطن ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اس طرح کے حملے عورتوں پر ہوتے رہتے ہیں اور ہر عورت کو حق حاصل ہے کہ وہ کسی کے دیکھنے اور چھونے کی شکایت کر سکتی ہے، اس طرح کی حرکتیں خواتین کی آواز دبانے کے لیے کی جاتی ہیں۔واضح رہے کہ ودیا بالن کا شمار فلم نگری کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے اور ساتھ ہی وہ بھارتی فلم سنسر بورڈ کی ممبر بھی ہیں۔ اداکارہ اپنی صاف گوئی کے باعث ہمیشہ سے ہی تنازعات کا شکار رہی ہیں لیکن اس کے باوجود بھی اپنے رائے کا اظہار کھل کر کرتی ہیں۔