معروف برطانوی سیاستدان اور سیلفی کوئین کیرین ڈائنزک کو سوتیلے بھائی کی جانب سے جنسی تشدد کا نشانہ بنائے جانے کا انکشاف

معروف برطانوی سیاستدان اور سیلفی کوئین کیرین ڈائنزک کو سوتیلے بھائی کی جانب ...
معروف برطانوی سیاستدان اور سیلفی کوئین کیرین ڈائنزک کو سوتیلے بھائی کی جانب سے جنسی تشدد کا نشانہ بنائے جانے کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(این این آئی) ریڈیو پروگرام کی میزبان، ماڈل، سیاستدان، سوشل میڈیا سیلبریٹی اور سیلفی کوئین کے نام سے مشہور برطانوی خاتون کیرین ڈانزک نے الزام عائد کیا ہے کہ خواتین نے ان کی تصاویر چرا کر سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹ بنالیے ہیں۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان

کیرین ڈانزک، لیبر پارٹی کے سابق رکن پارلیمنٹ رچڈیل سائمن کی سابق اہلیہ ہیں، ان دونوں کی شادی صرف 3 سال ہی چل پائی تھی۔کہا جاتا ہے کہ ان کی شادی ناکام ہونے کی ایک وجہ 37 سالہ کیرین ڈانزک کی جانب سے سیلفیز کو سوشل میڈیا پر شیئر کرنا تھا۔کرین ڈائنزک بچوں پر جنسی و جسمانی تشدد کے حوالے سے بھی کافی سرگرم ہیں، کیوں کہ خود انہیں بھی کم عمری میں جنسی استحصال کا نشانہ بنایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق کیرین ڈائنزک کو ان کے سوتیلے بھائی کی جانب سے جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔کیرین ڈائنزک کے ساتھ ریپ اور تشدد کرنے کے الزام میں کاران ڈائنزک کو گزشتہ برس دسمبر میں 15 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

کیرین ڈانزک نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ لوگوں نے انہیں کچھ تنگ کرنا شروع کردیا ہے، انہیں پتہ چلا ہے کہ کئی خواتین نے ان کی تصاویر چوری کرکے فیس بک، ٹوئٹر اور ڈیٹنگ سائٹس سمیت دیگر ویب سائٹس پر جعلی اکاؤنٹ بنالیے ہیں۔برطانوی میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹس کے مطابق کیرین ڈانزک نے الزام عائد کیا کہ خواتین نے ان کی وہ سیلفیز زیادہ چوری کی ہیں جن پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

خیال رہے کہ کیرین ڈانزک کے ٹوئٹر پر 72 ہزار فالوورز ہیں، جن میں زیادہ تر افراد انھیں ان کی سیلفیز اور تصاویر کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔

مزید :

تفریح -