سنی لیون نے انتہائی مہنگی اور زبردست گاڑی خریدی ،اپنی نئی گاڑی کے ساتھ تصویر بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کی تو ہر کسی کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں،کونسی گاڑی ہے ؟جواب جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

تفریح

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون کو گاڑیاں کا انتہائی شوق ہے اور ان کے بارے میں کہا جاتاہے کہ انہیں انتہائی مہنگی ترین گاڑی ’مزراٹی ‘بہت پسندہے اور ان کے پاس پہلے بھی ایک موجود ہے تاہم اب انہوں نے امریکہ میں ایک اور مزراٹی خرید لی ہے جو کہ محدود ماڈل ہے جس کا نام ’مزراٹی گھیبلی ‘(Maserati Ghibli) ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سنی لیون انتہائی خوبصورت گاڑیوں کی شوقین ہیں اور ان کے شوہر ڈینیل نے انہیں ایک سال قبل ایک مزراٹی تحفے میں بھی دی تھی تاہم اب انہوں نے ایک اور مزراٹی خرید لی ہے اور یہ انتہائی طاقتور اور تیز رفتار سے دوڑنے والی گاڑی ہے ۔امریکہ میں اس گاڑی کی قیمت تقریبا 80ہزار امریکی ڈالر ہے جو کہ تقریبا بھارتی 52لاکھ روپے بنتے ہیں لیکن بھارت میں اس گاڑی کی قیمت 1.1کروڑ سے شروع ہو تی ہے ۔دوسری جانب سنی لیون کے پاس بھارت میں BMW-7سیریز بھی موجود ہے ۔سنی لیون نے اپنی نئی گاڑی کے ساتھ تصویر بنا کر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی جس پر ان کے چاہنے والے ان کی گاڑی کی تعریف کر رہے ہیں ۔

Nothing like being home in my sick a%$ whip!!!! Love @maserati "1 of 450"

A post shared by Sunny Leone (@sunnyleone) on