بالی وڈ کی ”ڈرٹی گرل “ودیا بالن بھارتی سنسر بورڈ میں شامل

تفریح

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بالی وڈ کی ڈرٹی گرل ودیا بالن اداکاری کے بعد اب فلموں کو نمائش کے لیے سرٹیفیکیٹ دینے کا کام کریں گی۔
ودیا بالن نے فلمی کیرئیر کا آغاز 2005 میں ریلیز ہونے والی فلم ”پری نیتا“ سے کیا اور خوب شہرت حاصل کی، انہوں نے کئی سپر ہٹ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جس میں ”لگے رہو منا بھائی“، ”بھول بھلیا“ ، ”پا“، ”عشقیا“ اور ”کہانی“ سمیت کئی شامل ہیں۔
اداکارہ کو ” دی ڈرٹی پکچر“ نے شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا اور انہیں فلم میں بہترین اداکاری پر نیشنل ایوارڈ بھی دیا گیا۔ان کی آخری ریلیز ہونے والی فلم ’’بیگم جان‘‘تھی جسے شائقین کی طرف سے کافی پذیرائی ملی تھی.

عامر خان اور ان کی اہلیہ کے بعد ریچا چڈا بھی سوائن فلو کاشکار
ودیا بالن کوان کی جاندار اداکاری کے باعث بھارتی فلم سنسر بورڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔