گلوکارہ نازیہ حسن کی 17ویں برسی منائی گئی

تفریح

اسلام آباد(صاح نیوز)پاکستان کی ممتاز پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کی 17ویں برسی ملک بھر میں منائی گئی ۔انہوں نے دس سال کی عمر میں اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کیا اور ان کا شمار پاکستان اور بھارت کے نامور گلوکاروں میں ہونے لگا۔نازیہ حسن کو پاکستان کے اعلی ترین سول ایوارڈتمغہ حسن کارکردگی سمیت کئی قومی اور بین الاقوامی اعزازات سے نوازاگیا۔