میرا راجپوت کے ہینڈ بیگ کی قیمت کا پتہ چل گیا
لاہور(یو این پی)مشہورافراد جہاں بھی جائیں ان کے اردگرد ہمیشہ کیمرے گردش کرتے رہتے ہیں۔آج ہم آپ کو بالی ووڈ سٹار شاہد کپور کی اہلیہ میرا راجپوت کے ہینڈ بیگ کی قیمت بتانے جارہے ہیں جسے جان کر آپ یقیناًسکتے میں مبتلا ہوجائینگے۔ میرا اکثر شاہد کپور کیساتھ ہی نظر آتی ہیں گزشتہ دنوں اسی طرح انہیں ایک ریسٹورنٹ میں دیکھا گیا جہاں وہ یہ ہینڈ بیگ بھی ٹانگی ہوئی تھیں۔بیگ کے بارے میں معلوم ہوا کہ اسکی بھارتی کرنسی میں قیمت تقریبا ایک لاکھ 27 ہزار 335 روپے ہے۔