ملک کی عزت اور اخلاقیات پر سمجھوتہ کر نیکا سوال ہی پیدا نہیں‘فلم سٹار فواد خان

تفریح

لاہور(آئی این پی) فلم سٹار فواد خان نے کہا ہے کہ ملک کی عزت اور اخلاقیات پر سمجھوتہ کر نیکا سوال ہی پیدا نہیں ‘مجھے پیسہ نہیں شہرت اور عزت عزیز ہے ‘پاکستانی فلموں میں کام کر نے کیلئے ہر وقت تیارہوں ۔ اپنے ایک انٹرویو میں فواد خان نے کہا کہ مجھے جو شہرت اور عزت ملی ہے ایسا کم لوگوں کے نصیب میں ہوتا ہے مگر میں اب اس عزت اور شہرت کو ہرصورت قائم رکھنا چاہتاہوں اس پر کسی قسم کا سمجھوتہ کر نے کا سوال ہی پیدا نہیں بلکہ سب سے پہلے عزت اور اخلاقیات باقی سب باتیں بعد میں ہوں گی ۔