علی ظفر کے بھائی دانیال ظفر اور مومنہ مستحسن نے وہ کام کر دیا جس کا سب کو بے صبری سے انتظار تھا، تفصیلات منظرعام پر آتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی

تفریح

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کوک سٹوڈیو سے راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی مومنہ مستحسن اور معروف اداکار و گلوکار علی ظفر کے بھائی دانیال ظفر کے ڈوئیٹ گانے سے کوک سٹوڈیو کے دسویں سیزن کا آغاز ہو گیا ہے اور اس گانے کی ویڈیو نے آتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ فخر زمان کو کیرئیر کا پہلا جھٹکا لگ گیا، سفر شروع ہونے سے پہلے ہی ختم ہو گیا کیونکہ۔۔۔ فخر پاکستان کے مداحوں کیلئے افسوسناک خبر آ گئی
سٹرنگز بینڈ کی جانب سے لکھے اور کمپوز کئے گئے گانے کو دانیال ظفر اور مومنہ مستحسن نے انتہائی زبردست طریقے سے گایا ہے اور اس پرفارمنس کے دوران دونوں کی ’کیمسٹری‘ بھی دیکھنے لائق ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”نواز شریف دا صدقہ دے رئے آں۔۔۔“ شیخ رشید اتوار کو صبح سویرے ایسا کام کرتے ”رنگے“ ہاتھوں پکڑے گئے کہ شہری بھی حیران رہ گئے، اس دوران شیخ رشید نے کیا کہا؟ جان کر مسلم لیگ (ن) کے رہنماءتلملا اٹھے گے
کوک سٹوڈیو کے دسویں سیزن میں اپنی پہلی پرفارمنس سے متعلق مومنہ مستحسن کا کہنا ہے کہ ”میں سٹرنگز کے گانے سنتی جوان ہوئی ہوں اور یہ ہمیشہ میرے لئے حوصلہ افزائی کا باعث رہے ہیں۔ گزشتہ سیزن سے یہ میرے لئے مینٹور بھی رہے اور اس سال ان کے گانا گانا میرے لئے باعث اعزاز ہے۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔