دپیکا نے کترینہ کو رنبیر سے شادی نہ کرنے کا مشورہ دے دیا

تفریح

ممبئی (نیوز ڈیسک) کترینہ کیف کی اداکار رنبیر کپور سے منگنی کی خبریں آج کل بھارتی میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں اور خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دونوں ستارے جلد راشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے تاہم گزشتہ روز کترینہ کیف نے منگنی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ فوری طور پر ان کا ایسا کوئی ارادہ نہیں۔

بپاشا باسو نے سلما ن خان کے لیے انوکھی خواہش کا اظہار کردیا
دلچسپ بات یہ ہے کہ بھارتی اخبار ”ٹائمز آف انڈیا“ کے مطابق اداکارہ دپیکا پڈوکون سے پوچھا گیا کہ اس سلسلے میں وہ کترینہ کیف کو کیا مشورہ دینا چاہیں گی تو انہوں نے بے حد دلچسپ جواب دیا۔ اس سوال کے جواب میں دپیکا پڈوکون کا کہنا تھا کہ کترینہ کیف کو رنبیر کپور سے شادی نہیں کرنی چاہئے تاہم اس کی وجہ دریافت کی گئی تو انہوں نے اس کا جواب دینا مناسب نہیں سمجھا اور ایوارڈ فنکشن کی تقریب میں شرکت کیلئے آگے بڑھ گئیں۔