کمرشل ایوارڈز کی میرے نزدیک کوئی اہمیت نہیں :عامر خان

کمرشل ایوارڈز کی میرے نزدیک کوئی اہمیت نہیں :عامر خان
کمرشل ایوارڈز کی میرے نزدیک کوئی اہمیت نہیں :عامر خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )بالی ووڈ اداکار عامر خان نے سب سے بڑے ایوارڈ فلم فیئر میں جانے سے انکار کرتے ہوئے کہاہے کہ کمرشل ایوارڈز کی میرے نزدیک کوئی اہمیت نہیں ہے ۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق عامر خان کو دنگل میں بہترین اداکاری دکھانے پر بہترین اداکار کی کیٹیگری میں نامزد کیا گیا ہے لیکن جب ان سے اس سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ کمرشل فلم ایوارڈز کی میرے نزدیک کوئی اہمیت نہیں جب کہ فلم ”دنگل“ پر عوام کی پذیرائی اور پیار میرے لیے سب سے بڑا ایوارڈ ہے مجھے اس کے علاوہ کسی دوسرے ایوارڈ کی ضرورت نہیں ہے۔عامر خان نے ”دنگل“ کو پسند کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کبھی بھی باکس آفس کی فکر نہیں ہوتی اور دنگل کے حوالے سے بھی میرے ذہن میں نہیں تھا کہ وہ اس قسم کا ریکارڈ بنا پائے گی۔ عامر خان کا کہنا تھا کہ میری خواہش ہوگی کہ دنگل کو کسی اور زبان میں بھی بنا کر ریلیز کیا جائے۔
واضح رہے عامر خان نے 1995 میں ریلیز ہونے والی فلم ”رنگیلا“ کو فلمی ایوارڈ نہ دینے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایوارڈ شوز سے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا اور تب سے انہوں نے کسی بھارتی ایوارڈ شو میں شرکت نہیں کی۔

مزید :

تفریح -