بھارتی اداکارہ کے گھر سے آتی پرا سرار بدبو، ہمسائے نے پولیس بلا لی ، پھر دروازہ کھولا گیا تو اندر ایسا منظر کہ دیکھ کر پولیس والوں کے بھی ہوش اڑ گئے
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارتی اداکارہ کرتیکا چودھری پر اسرار طور پر اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئی ۔ پولیس نے قتل کا شبہ ظاہر کر تے ہوئے لاش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوا دی ۔
”خلیج ٹائمز “ کے مطابق ممبئی پولیس نے30سالہ اداکارہ کرتیکا چودھری کی لاش انکے گھر سے برآمد کر لی جس کا کہنا ہے کہ ہمسائے نے فلیٹ سے اٹھنے والی بدبو کے بعد پولیس کو آگاہ کیا ۔ لاش 3سے چار روز پرانی معلوم ہوتی ہے جس سے بدبو اٹھ رہی تھی ۔
پولیس کے مطابق اداکارہ کی لاش بیڈ پر پڑی تھی جبکہ انکے فلیٹ کا دروازہ باہر سے بند تھا جس کے بعد نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور اس کے رشتہ داروں سے بھی پوچھ گچھ جاری ہے۔ کرتیکا چودھری نے ٹی وی پر کرائم شو میں کام کیا تھا ۔ایک خبر یہ بھی گردش کر رہی ہے کہ اداکارہ کو گولیاں ماری گئیں ۔