اجے دیوگن کے ساتھ ایک خاص رشتہ ہے:اداکارہ تبو
ممبئی(یواین پی)بالی ووڈ اداکارہ تبو نے کہاہے کہ میرا جے دیو گن کے ساتھ ایک خاص رشتہ ہے۔
’’ایما سٹون ‘‘سب سے زیادہ کمائی کرنے والی اداکارہ
غیر ملکی میڈیا کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ تبوکاکہناتھا کہ مجھے کام کرنے کا ہی شوق نہیں ہے، میں صرف اپنے لوگوں کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہوں، جہاں پر میں موج مستی کر سکوں، میں اپنی زندگی میں خوش ہوں۔انہوں نے کہا کہ بھلے وہ کامیڈی فلم میں کام کر رہی ہیں لیکن ان کا کردار سنجیدہ نوعیت کا ہے۔ جب وہ سنجیدہ کردار ادا کرتی ہیں تو ان کے مداح ان سے پوچھتے ہیں کہ وہ مزاحیہ فلموں کا حصہ کیوں نہیں بن رہیں اور مزاحیہ فلموں میں کام کرنے پر سنجیدہ کردار کی توقع رکھتے ہیں۔تبو کے مطابق اجے دیوگن اور انھوں نے کریئر کے ہر پڑاؤ پر ایک ساتھ کام کیا ہے اس لیے انھیں اجے دیوگن کے ساتھ کام کرنے میں سہولت رہتی ہے۔