عامرخان کی فلم سپرسٹار کی سکریننگ،دنگل کی ٹیم بھی شامل

تفریح

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)عامر خان نے ترکی سے واپسی پربلاک بسٹر فل”دنگل“ کی ٹیم اور پنی نئی فلم کی  کاسٹ کے لیے’ ’سیکریٹ سپر اسٹار“ کی خصوصی اسکریننگ کا اہتمام کیا، جس میں ان کی پہلی اور دوسری فلم کی ٹیم نے شرکت کی۔

جوتوں میں ٹھنڈے پانی کے لفافے رکھنے کا ایسا حیرت انگیز فائدہ جسے جان کر آپ فوری آزمانے پر مجبور ہوجائیں گے
ان دنوں مسٹر پرفیکشنسٹ”سیکریٹ سپر اسٹار‘ ‘کی تشہیر میں مصروف ہیں، وہ گزشتہ ہفتے ہی اس کی تشہیر کے لیے ترکی پہنچے تھے، تاہم اب وہ واپس ہندوستان پہنچ گئے ہیں۔
علاوہ ازیں انہوں نے ”سیکریٹ سپر اسٹار“ کی تشہیر کے دوان ممبئی میں میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ اب فلم انڈسٹری میں مرد و خواتین کے درمیان معاوضوں کا ذیادہ فرق نہیں رہا، اور نہ ہی ہر مرد اداکار کو اداکارہ سے ذیادہ معاوضہ ملتا ہے۔عامر خان کا کہنا تھا کہ ان کی فلم ’دنگل‘ اور ’سیکریٹ سپر اسٹار‘ بھی خواتین سے متعلق فلمیں ہی ہیں، جب کہ اب ممبئی میں ان شعبوں میں بھی خواتین نوکری کرتی نظر ا?تی ہیں، جن میں پہلے خواتین کی نمائندگی کم ہوتی تھی۔
مسٹر پرفیکشنسٹ کا کہنا تھا کہ اب بولی وڈ میں خواتین کے مرکزی کرداروں پر مبنی فلمیں بھی بننے لگی ہیں، انہوں نے مثال دیتے ہوئے کنگنا رناوت کی فلموں ’’کوئین‘‘ اور’’ سمرن ‘‘کا نام بھی لیا۔