عینی طاہرہ پروڈکشن کے میدان میں قدم رکھیں گی

تفریح

لاہور (آئی این پی)اداکارہ و گلوکارہ عینی طاہرہ نے بھی پروڈکشن کے میدان میں قدم رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عینی طاہرہ اے ٹی آر کے نام سے ذاتی پروڈکشن ہاؤس بنانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔اس حوالے سے انہوں نے پہلے سے منصوبہ بندی کر رکھی تھی اور اب پروڈکشن ہاؤس بنانے کے لئے عملی اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔ ان کے پروڈکشن ہاؤس اے ٹی آر کے تحت ڈرامہ سیریل ، کمرشل ، آڈیو وڈیو میوزک البم کے ساتھ دستاویزی فلمیں بھی بنائی جائیں گی۔عینی اپنے پراجیکٹ کے حوالے سے سنجیدہ انداز میں کام کررہی ہیں۔ یہ پروڈکشن ہاؤس اگلے سال جنوری میں جوہر ٹاؤن میں بنایا جائے گا۔