بزرگ اداکارائیں آرام کریں، یہی بہترہے: ماہرہ خان

تفریح

لاہور(آئی این پی) فلم سٹار ماہرہ خان نے کہا ہے کہ مجھ سے حسد کر نیوالی اداکارائیں میرا مقابلہ کیوں نہیں کرتیں ؟اب بزرگ اداکارائیں ’’آرام‘‘کر یں تو انکے لیے بہترہوں گا کیونکہ اب نوجوانوں کا زمانہ ہے ۔ فلم سٹار میرا کی جانب سے کی جانیوالی تنقید کا جواب دیتے ہوئے فلم سٹارماہرہ خان نے کہا کہ میں کسی شارٹ کٹ سفارش اور فحاشی کا سہارا لیکر نہیں بلکہ اپنی محنت سے آگے آئی ہوں اور مجھے جو عزت ملی اس میں میری محنت شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جو کوئی مجھ سے حسد کر تا ہے اس کو چاہیے وہ خود کو میرے ساتھ مقابلہ کر نے کیلئے قابل کر یں ۔