بھارتی فلم ڈیڑھ عشقیہ میں قابل اعتراض مناظر کی وجہ سے کام سے انکار کردیا تھا: مہوش حیات

بھارتی فلم ڈیڑھ عشقیہ میں قابل اعتراض مناظر کی وجہ سے کام سے انکار کردیا تھا: ...
بھارتی فلم ڈیڑھ عشقیہ میں قابل اعتراض مناظر کی وجہ سے کام سے انکار کردیا تھا: مہوش حیات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) ٹی وی اداکارہ مہوش حیات بھی بھارتی فلموں میں کام کرنے کی خواہاں ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں بھارتی فلم ”ڈیڑھ عشقیہ“ میں اہم کردار کی آفر ہوئی تھی لیکن فلم میں قابل اعتراض مناظر عکسبند کرانے سے انکار کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب بھی کوئی اچھوتا اور پرفارمنس والا کردار ملا تو بھارتی فلم میں ضرور کام کروں گی۔ مہوش حیات کی عیدالاضحی پر ریلیز نئی فلم ”میں پنجاب نہیں جاﺅں گی“ نے عوام کی بھرپور توجہ حاصل کی ہے۔ مہوش حیات نے ٹی وی ڈراموں سے شہرت حاصل کرنے کے بعد فلموں کا رخ کیا۔

اداکارہ ریا سین کا فلم’’ راگنی ایم ایم ایس ریٹرن‘‘ میں بولڈ مناظر کی عکسبندی کروانے سے انکار

مزید :

تفریح -