چوری کے الزام میں گرفتار ہونیوالا نوجوان سپر ماڈل بن گیا

تفریح

نارتھ کیرولائنا(آئی این پی)امریکا میں کار چوری کرنے والا نوجوان سپر ماڈل بن گیا ، تصاویر ملک بھر میں وائرل ہوگئیں۔

بھارتی فلم ڈیڑھ عشقیہ میں قابل اعتراض مناظر کی وجہ سے کام سے انکار کردیا تھا: مہوش حیات
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں نارتھ کیرولائنا پولیس نے ایک کار چو(ر میکھی الانتے )کی گرفتاری پر اس کی تصاویر میڈیا پر جاری کیں لیکن خوبصورت اور غیر معمولی آنکھوں والے چور کی یہ تصاویر اس قدر وائرل ہوئیں کہ اب وہ ایک سپر ماڈل بن چکا ہے۔ اس 20 سالہ سیاہ فام نوجوان کی رنگ برنگی آنکھوں نے انٹرنیٹ صارفین کی توجہ اپنی طرف مبذول کر لی اور صرف چند مہینوں بعد ہی ساری دنیا میں اس کے لاکھوں مداح بن چکے تھے۔میکھی الانتے کی مقبولیت اور حسن کو دیکھتے ہوئے امریکا کی ایک ماڈلنگ فرم نے اسے بطور سپر ماڈل سائن کر لیا ہے اور اب وہ اشتہارات میں دکھائی دے رہا ہے جبکہ مختلف مصنوعات کی تشہیر کے لیے ایک سے دوسرے ملک کا سفر بھی کرتا رہتا ہے۔