بوبی 10 سال سے بیروزگارہے، کسی پروڈیوسر نے فلموں میں کام نہیں دیا:سنی دیول کا شکوہ

تفریح

ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ کے معروف اداکار سنی دیول نےشکوہ  کیا ہے کہ ان کے چھوٹے بھائی اداکار بوبی دیول گزشتہ 10سسال ے بیروزگار ہیں،کسی پروڈیوسر نے فلموں میں کام نہیں دیا۔

حسن علی تیسرے میچ کے لئے دستیاب ہوں گے ،انجری کے باعث آرام دینا ضروری سمجھا:مکی آرتھر
بھارتی میڈیا کے مطابق 90 کی دہائی میں بالی ووڈ کے مشہور ہیرو ر اداکاربوبی دیول کی اداکاری کے خوب چرچے تھے مگر وقت بدلنے کے ساتھ ساتھ ان کی اداکاری ماند پڑگئی۔ ان دنوں معروف اداکار سنی دیول اپنے چھوٹے بھائی بوبی کے فلمی کریئر کے حوالے سے کافی پریشان دکھائی دے رہے ہیں۔ ایک موقع پر سنی سے ان کے چھوٹے بھائی کے بارے میں سوال کیا گیا توان کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔انہوں نے کہا کہ ان بوبی فلموں سے دور ہیں اورانہیں کوئی فلم نہیں مل رہی، وہ 10 سال سے بیروزگار ہیں۔سنی کا کہنا تھا کہ کسی پروڈیوسر نے انہیں فلموں میں کام نہیں دیا اور اس وجہ سے بوبی فلمی کیریئر کے بارے میں سخت ڈپریشن کا شکار ہیں۔