شرمیلا ٹیگور نے مردوں کو لانڈری اورگھریلو کام کاج میں بیویوں کاہاتھ بٹانے کومثالی گھرانہ بنانے کا کلیہ قرار دیدیا

شرمیلا ٹیگور نے مردوں کو لانڈری اورگھریلو کام کاج میں بیویوں کاہاتھ بٹانے ...
شرمیلا ٹیگور نے مردوں کو لانڈری اورگھریلو کام کاج میں بیویوں کاہاتھ بٹانے کومثالی گھرانہ بنانے کا کلیہ قرار دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ شرمیلا ٹیگور نے مردوں کو گھر میں ہی لانڈری اورگھریلو کام کاج میں بیویوں کاہاتھ بٹانے کومثالی گھرانہ بنانے کا کلیہ قرار دیا ہے۔

سلمان خان نے شادی کا فیصلہ کر لیا، ایسا کیسے ممکن ہوا اور ان کی دلہن کون ہے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
انگریزی اخبار ڈان نیوز کی ویب سائٹ کے مطابق شرمیلا ٹیگور نے یہ بھی قرار دیا کہ اصل مرد وہ ہے جو ہر گھریلو کام اپنی بیوی کے لئے نہیں چھوڑ دیتا۔انہوں نے کہا کہ دورِ حاضر میں اپنے شریک حیات کا بوجھ شیئر کرنا ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ”ایسا کرنا آپ کے مرد ہونے کے رتبے میں کوئی کمی نہیں کر دے گا ۔میں عینی شاہد ہوں کہ میرے بیٹے سیف علی خان جب باپ بنے تو انہوں نے کیسے بوجھ کو شیئر کیا “۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاو¿ن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

شرمیلا ٹیگور نے مزید کہا کہ ”یہ بات آج ہر کسی کے ذہن میں ہے کہ گھریلو کاموں کے بوجھ کو شیئر کئے جانے کی ضرورت ہے ، لانڈری گھر پر ہی ہو اور اور چھوٹے موٹے گھریلو کام کاج میں ایک دوسرے کی مدد کی جائے “۔

شرمیلا ٹیگور کی بیٹی سوہا علی بھی اس موقع پر موجود تھیں ۔ سوہا علی خان نے کہا کہ ”اماں ایک ورکنگ وائف اور ایک ماں تھیں۔میں اپنے والد کو اس معاملے میں بہت ہی مددگار دیکھ چکی ہوں حتی کہ لانڈری ہمیشہ میرے والد کے ذمے تھی “۔

مزید :

تفریح -