فلم ’’بھوت ناتھ‘‘ کے تیسرے حصے میں امیتابھ بچن پھر جلوہ گرہوں گے

تفریح

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن فلم ’’ بھوت ناتھ ‘‘ کے تیسرے حصے میں دوبارہ جلوہ گر ہوں گے ۔

سعودی عرب سے بحرین جانے والی تیل کی لائن پر دھماکا، سپلائی معطل
بھارتی میڈیا کے مطابق ایک بار پھر امیتابھ بچن بھوت بن کر سب کو ڈرانے آرہے ہیں کیونکہ بننے جارہا ہے بھوت ناتھ کا تیسرا سیکوئل۔بھوت ناتھ کا جادو چلے گا پھر سے ہوں گے وہی ہنگامے اور امیتابھ بچن نئی کہانی اور نئے کرداروں کے ساتھ سب کو چٹ پٹے مناظر کا تحفہ دیں گے۔ بھوت ناتھ کے اب تک 2 حصے آچکے ہیں اور دونوں نے باکس آفس پر زبردست کاروبار کیا ہے۔پروڈکشن ہاؤس کا کہنا ہے کہ تیسرے حصے کی عکس بندی اگلے برس سے شروع ہورہی ہے اور فی الحال کہانی اور کاسٹنگ پر غور ہورہا ہے۔