شرمین عبید چنائے کی جانب سے قندیل بلوچ کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم پر فخر ہے : میڈونا

شرمین عبید چنائے کی جانب سے قندیل بلوچ کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم پر فخر ...
شرمین عبید چنائے کی جانب سے قندیل بلوچ کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم پر فخر ہے : میڈونا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاس اینجلس (آن لائن)پاکستان کی معروف ہدایت کارہ شرمین عبید چنائے سماجی مسائل پر بنائی جانے والی ڈاکیو منٹریز کے ذریعے معاشرے کی سچائیاں لوگوں کے سامنے لاتی ہیں۔ان کی بنائی گئی ڈاکیومنٹری سیونگ فیس کو اکیڈمی ایوارڈکیلئے نامزد کیا گیا اور وہ اس اعزاز کو حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئیں۔

انہوں نے پاکستانی ماڈل قندیل بلوچ کی زندگی پر شارٹ ڈاکیومنٹری بنانے کا ارادہ ظاہر کیااور اس پر عمل بھی کیا ،ان کے اس فیصلے کے بارے میں ہالی ووڈ پاپ سٹار اور اداکارہ میڈونا نے انسٹاگرام پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ‘وہ شرمین عبید چنائے کی جانب سے سوشل میڈیا سٹار قندیل بلوچ کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم پر بیحد فخر محسوس کرتی ہیں،انہوں نے کہا کہ قندیل جو اپنے ہی بھائی کے ہاتھوں غیرت کے نام پر قتل ہوگئیں۔’اس کے علاوہ انہوں نے پیغام میں لکھا کہ پاکستانی حکومت نے بالآخر غیرت کے نام پر قتل کے حوالے سے بل منظور کرلیا،اور اب کسی قاتل کو اجازت نہیں ہوگی کہ وہ کھلے عام آزادانہ گھومے،دنیا میں مثبت تبدیلی آرہی ہے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
ان کا کہنا تھا کہ’ قندیل اور ان جیسی دوسری لڑکیوں کیلئے وہ بہت برا محسوس کررہی ہیں’۔واضح رہے کہ پاکستانی ماڈل اور سوشل میڈیا سٹار قندیل بلوچ کو ان کے بھائی نے رواں سال غیرت کے نام پر قتل کردیاتھا،ان کے قتل نے پور ے پاکستانی میڈیا کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا تھا۔قندیل قتل کیس ہی کی بدولت پاکستانی پارلیمنٹ میں گزشتہ کئی برسوں سے التواء4 میں پڑا ہوا غیرت کے نام پر بل منظور کیا گیا ہے،جس کے باعث بے گناہ خواتین کو جان سے مارنے والے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں مدد ملے گی۔

مزید :

تفریح -