رنویر سنگھ ، دپیکا پڈوکون اور شاہد کپور کی فلم پر انتہا پسندوں کاحملہ، سیٹ کو جلا کرراکھ کردیا

رنویر سنگھ ، دپیکا پڈوکون اور شاہد کپور کی فلم پر انتہا پسندوں کاحملہ، سیٹ کو ...
رنویر سنگھ ، دپیکا پڈوکون اور شاہد کپور کی فلم پر انتہا پسندوں کاحملہ، سیٹ کو جلا کرراکھ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سنجے لیلا بھنسالی کی بالی ووڈ فلم ”پدوماتی“ ریلیز سے قبل ہی ہندو انتہا پسندوں کے حملوں کی زد میں ہے دو ماہ میں دوسری مرتبہ فلم کے سیٹ پر انتہا پسندوں نے حملہ کردیا۔ فلم میں رنویر سنگھ، دپیکا پڈوکون اور شاہد کپور مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ انتہا پسند کرنی سینا کے مطابق فلم میں'پدماوتی' (بھارتی شہزادی) کے بارے میں غلط حقائق پیش کیے گئے اور ان کے آباو اجداد کی تاریخ کو مسخ کیا گیا۔

شاہد کپور نے فلم”پدما وتی“میں کردارکیلئے وزن بڑھا لیا
بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق سنجے لیلا بھنسالی کی بالی ووڈ فلم 'پدما وتی' کا سیٹ ایک مرتبہ پھر تشدد کی لپیٹ میں آگیا اور ریاست مہاراشٹرا کے تاریخی شہر کولہاپور میں شوٹنگ کے دوران ایک مشتعل گروپ نے اسے نذر آتش کردیا۔اخبار کے مطابق کولہاپور میں ہونے والے اس حملے میں 30 سے 50 افراد ملوث تھے، جو تمام رکاوٹوں اور محافظوں کو دھکیلتے ہوئے شوٹنگ کے مقام پر جا پہنچے۔ رپورٹس نے مطابق ان افراد نے پٹرول بم اور جلتی لکڑیوں کے مدد سے مبینہ طور پر شوٹنگ کے لیے تیار کیے گئے سیٹ کو آگ لگا دی۔ حادثے کے وقت فلم میں شامل اداکار اور شوٹنگ میں معاونت کرنے والا عملہ سیٹ پر موجود نہیں تھا لہذا وہ اس حملے سے محفوظ رہے، تاہم سیٹ پر موجود ایک گھوڑا بری طرح زخمی ہوگیا۔

ہندوانتہا پسندوں کی رنویر سنگھ اور دپیکا کی فلم ”پدما وتی“کے خلاف احتجاج کی دھمکی
یہ پہلا موقع نہیں ہے بلکہ دوماہ قبل بھی ہندو انتہا پسند تنظیم کرنی سینا کے کارکنوں نے فلم کی شوٹنگ کے دوران ڈائریکٹر سنجے لیلا پر حملہ کرکے انہیں متنبہ کیا تھا کہ وہ فلم کی شوٹنگ فوری طور پر روکیں اور ان کے آباﺅاجداد کی تاریخی کو مسخ کرنے سے باز رہیں ۔فلم میں بالی ووڈ سٹارز رنویر سنگھ، دپیکا پڈوکوں اور شاہد کپور مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں اور یہ فلم اس سال کے آخر تک سینما گھروں میں ریلیز کے لئے پیش کی جائے گی۔ فلم کی شوٹنگ فی الحال روک دی گئی ہے۔

مزید :

تفریح -