ملکہ حسن کوایسی شرمناک پیشکش کہ گھبراکرمیڈیا کے پاس آگئی

ملکہ حسن کوایسی شرمناک پیشکش کہ گھبراکرمیڈیا کے پاس آگئی
ملکہ حسن کوایسی شرمناک پیشکش کہ گھبراکرمیڈیا کے پاس آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پوڈگوریکا(مانیٹرنگ ڈیسک)مونٹینیگروکی ملکہ حسن 2015ءنتاشاملوساولجیوک کو خاتون نے بھاری معاوضے کے عوض سنگاپورکی ایک امیرترین کاروباری شخصیت کیساتھ وقت گزارنے کی پیشکش کردی، بھاری رقم کے بدلے میں اسے کاروباری شخصیت کیساتھ نجی لمحات بتانے ہوں گے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق شرمناک کام کے پیغامات اور فون کالز کے بعد23سالہ ملکہ حسن نتاشا آپے سے باہرہوگئیں اورمیڈیاپرآکربھانڈا پھوڑدیا۔نتاشانے سوشل میڈیاپرلکھاکہ’ مجھے امید ہے کہ یہ خاتون اورتمام دیگر خواتین اورشریف آدمی یہ عوامی نوٹ سمجھ سکتے ہیں اور میرافیصلہ بھی قبول کریں گے‘۔اس کاکہناتھاکہ ’ مجھے بولنے کی ضرورت پڑی کیونکہ ان لوگوںکو کسی اور طریقے سے سمجھانا مشکل تھا‘۔

میٹروکے بعد حکومت پنجاب نے معذورافراد کیلئے بس سروس شروع کردی

مزید :

تفریح -