”عرشی خان کو بگ باس کے گھر سے ہی گرفتار کر لو کیونکہ۔۔۔“ بھارتی عدالت نے شاہد آفریدی پر الزامات لگانے والی اداکارہ کو گرفتار کر نے کا حکم جاری کر دیا، اس نے پاکستانی جھنڈے کیساتھ کیا کیا تھا؟ جان کر آپ بھی کہیں گے ”اچھا ہوا“
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بوم بوم آفریدی کیساتھ جسمانی تعلقات قائم کرنے کا دعویٰ کر کے شہرت حاصل کرنے والی متنازعہ بھارتی اداکارہ عرشی خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔”جو اپنی شرٹ اتار کر یہاں۔۔۔“ ٹی 10 لیگ میں آفریدی کی ٹیم کو سپورٹ کرنے والی زرین خان نے سٹیڈیم میں ایسا کام شروع کر دیا کہ پاکستانی جنگلوں کو ”چپک“ گئے، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
یہ وارنٹ گرفتاری جالندھر کی عدالت نے عرشی خان کی جانب سے نیم برہنہ جسم پر بھارت اور پاکستان کا جھنڈا پینٹ کرنے کے مقدمے میں گزشتہ تین مہینوں سے عدم پیشی پر جاری کئے ہیں۔ تاہم عرشی خان سکھ کا سانس لے سکتی ہیں کیونکہ ان کے ماہر قانون ’فلین ریمیڈیوس‘ نے وارنٹ گرفتاری کیخلاف سٹے آرڈر لے لیا ہے۔
فلین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ”پیر کے روز جالندھر میں مجسٹریٹ کی جانب سے عرشی خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے تھے۔ میں بخار میں مبتلا ہونے کے باعث عدالت میں پیش ہونے سے قاصر تھا جبکہ سب ہی جانتے ہیں کہ عرشی خان بگ باس کے گھر میں بند ہیں۔ عرشی خان یکم اکتوبر 2017ءسے بگ باس کے گھر میں ہیں اور گزشتہ تین مہینوں کے دوران مقدمے کی تیسری سماعت ہوئی۔“
فلین نے واضح کیا کہ وارنٹ گرفتاری معطل تو نہیں ہوئے لیکن پولیس 15 جنوری 2018ءسے پہلے کوئی کارروائی نہیں کر سکتی جبکہ عدالت کو عرشی خان کے بگ باس کے گھر میں قید ہونے کے ثبوت فراہم کر دئیے گئے تو وہ بھی پولیس کو کارروائی کا حکم نہیں دے گی۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔”سنی لیونی واحد بھارتی نہیں جنہوں نے فحش فلموں میں کام کیا بلکہ۔۔۔“ ایسی 10 بھارتی لڑکیاں منظرعام پر آ گئیں جنہوں نے بیرون ملک جا کر فحش فلموں میں اداکاری شروع کی، تفصیلات جان کر آپ کی حیرت کی انتہاءنہ رہے گی
انہوں نے کہا کہ اگر 15 جنوری سے پہلے عرشی خان عدالت حاضر ہو گئیں تو شائد وارنٹ گرفتاری معطل ہو جائیں اور اگر ایسا نہ ہوا تو پھر پولیس عدالتی حکم پر عملدرآمد کرے گی۔ واضح رہے کہ جالندھر کے ایک وکیل نے ان کیخلاف نیم برہنہ جسم پر پاکستان اور بھارت کا جھنڈا پینٹ کرنے پر ان کیخلاف درخواست دائر کی تھی۔ان کی تصاویر اور ویڈیوز کے سامنے آنے کے بعد پاکستانیوں کی جانب سے بھی شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا تھا۔