میری والدہ فواد خان کی خوبصورتی اور اداکاری کی سب سے بڑی مداح ہیں: رنبیر کپور

تفریح

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی والدہ پاکستانی اداکار فواد خان کی خوبصورتی اور اداکاری کی سب سے بڑی مداح ہیں۔
ایک انٹرویو کے دوران رنبیر کپور نے فواد خان کی اداکارانہ صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ فواد خان سے بے حد متاثر ہیں۔ فلم اے دل ہے مشکل میں فواد نے مختصر لیکن جاندار کردار اداکیا تھا تاہم مجھے اس بات کا ہمیشہ افسوس رہے گا کہ کچھ سیاسی رنجشوں کی وجہ سے فواد خان ہمارے ساتھ فلم کی تشہیرمیں حصہ نہیں لے سکے تھے ۔ رنبیر کپور نے کہا مجھے امید ہے کہ فواد خان بہت جلد بھارت آئیں گے اورہم پھر ایک ساتھ کسی فلم میں کام کریں گے۔
انہوں نے فواد خان کیلئے اپنی والدہ نیتو کپور کی دیوانگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میری ماں فواد خان کی سحرانگیز شخصیت سے بہت متاثر ہیں اور انہیں بے حد پسند کرتی ہیں اگر یہ کہا جائے کہ وہ فواد خان کی سب سے بڑی مداح ہیں تو غلط نہ ہوگا۔