ٹی وی انٹرویو کے دوران امریکی اداکار ڈیون جانسن کی پریانکا چوپڑا کے ساتھ ایسی حرکت کہ سب ہکا بکا رہ گئے ،پھر بھارتی اداکارہ نے بھی بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

ٹی وی انٹرویو کے دوران امریکی اداکار ڈیون جانسن کی پریانکا چوپڑا کے ساتھ ...
ٹی وی انٹرویو کے دوران امریکی اداکار ڈیون جانسن کی پریانکا چوپڑا کے ساتھ ایسی حرکت کہ سب ہکا بکا رہ گئے ،پھر بھارتی اداکارہ نے بھی بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ اور ہالی ووڈ کی کامیڈی سے بھر پور فلم ’’بے واچ‘‘ میں بھر پور رول پلے کرنے والی پریانکا چوپڑا پر ’’دی راک ‘‘ کے نام سے مشہور ہالی ووڈ سٹار ڈیون جانسن کا دل آ گیا ، ’’بے واچ ‘‘ کے پریمئر کے دوران ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتی ہوئی پریانکا چوپڑا کے ساتھ ڈیون جانسن نے ایسی’’ حرکت ‘‘کر دی کہ سب ہی ہکا بکا رہ گئے،ویڈیو منظر عام آنے پر انڈین میڈیا ’’دی راک ‘‘ کی بے باکی پر مزے لے لے کر اپنے اپنے انداز میں تبصرے کرنے لگا جبکہ پر یانکا چوپڑا نے بھی اس راز سے پردہ اٹھا دیا ہے کہ آخر ڈیون جانسن انہیں جب اس کا دل کرے کیوں چومتے ہیں ؟۔

بھارتی نجی ٹی وی چینل ’’این ڈی ٹی وی ‘‘ کا کہنا ہے کہ لگتا ہے ہالی ووڈ اسٹار ڈیون جانسن کو بھارتی دیسی لڑکی پریانکا چوپڑا کچھ زیادہ ہی پسند آ گئی ہے، حال ہی میں میامی میں اپنی پہلی ہالی وڈ فلم ’’بے واچ ‘‘کے پریمیئر میں نظر آئیں پریانکا چوپڑا کو دوران انٹرویو اچانک ڈیون جانسن نے چوم لیا اور ساری نگاہیں ان کی طرف مڑ گئیں ، ڈیون جانسن کی جانب سے یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ وہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کے ساتھ نہ’’ چمٹے‘‘ ہوں ، اس سے قبل بھی بے واچ کے پریمئر کے دوران جب پریانکا میڈیا کو انٹرویو دے رہیں تھیں تووہاں سے گذرتے ہوئے راک نے اچانک پریانکا چوپڑا کو اپنی بانہوں میں دبوچا اور ان کے بالوں اور گالوں کے بوسے لئے ، اس وقت تو پریانکا چوپڑا نے ڈیون جانسن کی جانب سے اپنے بالوں کے چومنے کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی تھی لیکن اس مرتبہ انہوں نے اس راز سے پردہ اٹھا دیا ہے کہ آخر ڈیون انہیں کہیں بھی اور کسی بھی حالت میں کیوں چومتے ہیں ؟۔ہالی ووڈ کی فلم ’’بے واچ ‘‘ کے پریمئر میں مصروف اداکارہ پریانکا چوپڑا ایک ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے بتا رہیں تھیں کہ انہیں ’’ بے واچ‘‘ کتنی پسند ہے کہ تبھی پیچھے سے ڈیون جانسن آئے اور انہوں نے ان کے گال اور بالوں کو آکر چوم لیا۔اگرچہ سامنے لگے شیشے میں پریانکا نے راک کو آتے ہوئے دیکھ لیا تھا اور وہ سمجھ گئیں تھیں کہ ہالی ووڈ سٹار اب کیا کرنے والے ہیں ؟ ویڈیو میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈیون جانسن کو اپنی طرف آتا دیکھ کر اور ہالی ووڈ سٹار  کے موڈ کو بھانپتے ہوئے پر یانکا ذہنی طور پر تیار بھی ہو گئیں۔اس موقع پر پریانکا نے ڈیون سے بھی کہا کہ انہوں نے ان کے پیچھے سے آتے ہوئے دیکھ لیا تھا ، ڈیون آئے اور انہیں چوم کر فوری طور پر وہاں سے یہ کہتے ہوئے چلے گئے کہ ’’پریانکا امیزنگ ہیں اور ان کی سٹار ہیں‘‘اتنا ہی نہیں، اس کے بعد انٹرویو کرنے والے نے جب پریانکا سے پوچھا کہ ڈیون نے پریمیئر میں بھی ایسا کیا تھا، تو پریانکا نے کہا، شاید انہیں میرے بال بہت پسند ہیں۔واضح رہے کہ ’’بے واچ‘‘ 90 کی دہائی کی اسی نام کی ٹی وی سیریز پر مبنی فلم ہے، پریانکا اس فلم میں وکٹوریہ کے کردار میں نظر آئیں گی۔

مزید :

تفریح -